
نئی دہلی، 21 مارچ (ہ س)۔ بجٹ 2025-26 کے مطابق مرکزی حکومت نے مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایم ایس ایم ایز) مینوفیکچررز اور ایکسپورٹرز کو فروغ دینے کے لیے باہمی کریڈٹ گارنٹی اسکیم میں ترمیم کی ہے۔ یہ ترامیم کوریج میں اضافہ کریں گی، تعمیل کا بوجھ کم کریں گی، اور ایم ایس ایم ایز کو برآمد کرنے کے لیے ہدفی مراعات فراہم کریں گی۔
مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایم ایس ایم ایز) کی طرف سے پلانٹ، مشینری اور آلات کی خریداری کے لیے 100 کروڑ تک کے قرضے باہمی کریڈٹ گارنٹی اسکیم (ایم سی جی ایس-ایم ایس ایم ای) میں کی گئی تبدیلیوں کی وجہ سے گارنٹی کوریج کے اہل ہوں گے جوایم ایس ایم ای مینوفیکچررز اور ایکسپورٹرز کو سپورٹ کرتی ہے، وزارت خزانہ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا۔وزارت کے مطابق مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور قرض دینے والے اداروں سے موصول ہونے والے تاثرات کی بنیاد پر کچھ ترامیم کی گئی ہیں۔
ایڈوانس کنٹریبیوشن:- 5% ایڈوانس کنٹریبیوشن قابل واپسی ہے، 1% ہر سال چوتھے سال کے بعد سے قابل واپسی ہے، بشرطیکہ لون اکاو¿نٹ کی کارکردگی تسلی بخش ہو۔اہلیت:- سروس سیکٹر میں مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ایز) بھی اس اسکیم میں شامل ہیں۔مشینری/آلات کے لیے کم از کم پروجیکٹ لاگت:- ساز و سامان کی لاگت کو پروجیکٹ لاگت کے 60% تک کم کر دیا گیا ہے (پہلے یہ 75% تھا)۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan