اونتی پورہ میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مادہ برآمد: پولیس
سرینگر، 21 مارچ( ہ س)۔منشیات فروشوں کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے، اونتی پورہ میں پولیس نے ریشی پورہ، اونتی پورہ سے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ ایک بیان کے مطابق پولیس چوکی ریشی پورہ کی پولیس پارٹی نے ریشی پورہ پنزگام کراسنگ پر قائم نا
اونتی پورہ میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مادہ برآمد: پولیس


سرینگر، 21 مارچ( ہ س)۔منشیات فروشوں کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے، اونتی پورہ میں پولیس نے ریشی پورہ، اونتی پورہ سے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ ایک بیان کے مطابق پولیس چوکی ریشی پورہ کی پولیس پارٹی نے ریشی پورہ پنزگام کراسنگ پر قائم ناکے پر کارروائی کرتے ہوئے 02 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جن کی شناخت ناظم حامد ولد عبدل حامد میر ساکنہ کاوانی اور فیصل احمد بٹ ولد گلزار احمد بٹ ساکنہ دو پورگری کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار افراد ایک گاڑی (سوئفٹ) میں سفر کر رہے تھے کہ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے مکئی کی بھوسی میں لپٹی ہوئی 320 گرام چرس برآمد ہوئی۔ جرم میں استعمال ہونے والی گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK13J-0219 بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ اسی مناسبت سے ایف آئی آر نمبر 64/2026 کے تحت قانون کے متعلقہ سیکشن کے تحت پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں ایک کیس درج کیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کی گئی ہے۔۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande