سن رائزرس حیدرآباد کو لگاایک اور جھٹکا ، آل راونڈر جیک ایڈورڈز آئی پی ایل سے باہر۔
نئی دہلی، 20 مارچ (ہ س)۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے آغاز سے پہلے زخمی کھلاڑیوں کی فہرست بڑھتی جارہی ہے۔ اس سیریز میں سن رائزرس حیدرآباد کو آئی پی ایل کے 19ویں سیزن سے قبل ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے۔ نوجوان آسٹریلوی آل راو¿نڈر جیک ایڈورڈ
کرکٹ


نئی دہلی، 20 مارچ (ہ س)۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے آغاز سے پہلے زخمی کھلاڑیوں کی فہرست بڑھتی جارہی ہے۔ اس سیریز میں سن رائزرس حیدرآباد کو آئی پی ایل کے 19ویں سیزن سے قبل ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے۔ نوجوان آسٹریلوی آل راو¿نڈر جیک ایڈورڈز ٹانگ کی انجری کے باعث 2026 انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے باہر ہو گئے ہیں۔

ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق، 25 سالہ ایڈورڈز کو سن رائزرز حیدرآباد (ایس آر ایچ) نے آئی پی ایل کی نیلامی کے دوران 3 کروڑ میں خریدا۔ وہ 2025 کی نیلامی میں دستخط کیے گئے واحد ان کیپڈ غیر ملکی کھلاڑی تھے۔ ایڈورڈز نے اس سیزن میں آئی پی ایل میں ڈیبیو کیا ہوگا، لیکن اب انہیں انتظار کرنا ہوگا۔

ایڈورڈز نے رواں سال جنوری میں پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کے لیے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا۔ آل راو¿نڈر نے اب تک صرف ایک بین الاقوامی میچ کھیلا ہے جس میں پانچ رن بنائے ہیں۔ ایڈورڈز نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں 63 میچ کھیلے ہیں، 696 رن بنائے اور 38 وکٹیں حاصل کیں۔

ایڈورڈز کی غیر موجودگی سن رائزرس حیدرآباد کے لیے ایک اور دھچکا ہے، کیونکہ ان کے باقاعدہ کپتان پیٹ کمنز پہلے ہی انجری سے صحت یاب ہورہے ہیں جس کی وجہ سے وہ ابتدائی چند میچوں میں کھیلنے سے دور رہیں گے۔ فرنچائز نے کمنز کی غیر موجودگی میں ہندوستانی وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن کو کپتان مقرر کیا ہے۔

28 مارچ کو ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کا مقابلہ دفاعی چیمپئن رائل چیلنجرز بنگلور سے ہوگا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande