
نئی دہلی، 20 مارچ (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعہ کو اندرا پرستھ بس ڈپو سے 300 نئی ای وی بسوں کو جھنڈی دکھا کر عوام کے نام وقف کیا۔ انہوں نے نانکسر اور غازی آباد کے درمیان ایک نئی بین ریاستی بس سروس کا بھی افتتاح کیا اور دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈی ٹی سی) کے دفتر کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔
وزیر اعلیٰ نے اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر پوسٹ کیا، اس اقدام سے دہلی کو ایک نئی سمت ملی ہے۔ سفر اب آسان ہو جائے گا، اور رابطے تیز ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال ڈی ٹی سی کے بیڑے میں 2,000 سے زیادہ ای وی بسیں شامل کی گئی ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ کو مکمل طور پر آلودگی سے پاک بنانے کے لیے، ہم پورے ڈی ٹی سی فلیٹ کو ای وی میں تبدیل کر دیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ای وی انسینٹیو پورٹل، جو 2023 سے بند تھا، کو بھی دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اس کے تحت 24 کروڑ روپے کی زیر التواءسبسڈی ڈی بی ٹی کے ذریعے 12,877 لوگوں کو براہ راست دی گئی۔
اس موقع پر دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ اور ایم ایل اے ترویندر سنگھ مارواہ موجود تھے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی