فری پریس ایڈیٹرس اینڈ جرنلسٹس فیڈریشن کی دعوتِ افطار
حیدرآباد،19 ۔ مارچ (ہ س)۔ فری پریس ایڈیٹرس اینڈ جرنلسٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام ایک پُروقار دعوتِ افطار کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں صحافتی، ادبی اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر آئندہ ماہ صحافی شعرا کے ایک خصوصی مشاعرے کے انعق
فری پریس ایڈیٹرس اینڈ جرنلسٹس فیڈریشن کی دعوتِ افطار


حیدرآباد،19 ۔ مارچ (ہ س)۔ فری پریس ایڈیٹرس اینڈ جرنلسٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام ایک پُروقار دعوتِ افطار کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں صحافتی، ادبی اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر آئندہ ماہ صحافی شعرا کے ایک خصوصی مشاعرے کے انعقاد کا بھی اعلان کیا گیا۔فیڈریشن کے صدر محمد طاہر رومانی نے کہا کہ صحافی شعرا کے مجوزہ مشاعرے کے سلسلے میں جلد ہی ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا جائے گا تاکہ پروگرام کو حتمی شکل دی جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ فیڈریشن کے تحت اب تک آٹھ کامیاب مشاعرے منعقد کیے جاچکے ہیں اور آئندہ پروگرام کو مزید مؤثر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ تلنگانہ، آندھرا پردیش اور کرناٹک کی اردو اکیڈمیوں کے صدور کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر اردو زبان کو درپیش مسائل پر سنجیدہ گفتگو کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دعوتِ افطار جیسے پروگرام صحافتی برادری کے افراد کو باہم مل بیٹھنے اور تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

تقریب کے دوران ماہر تعلیم محمد حسام الدین ریاض کو حکومتِ تلنگانہ کی جانب سے یومِ اقلیت بہبود کے موقع پرکارنامۂ حیات ایوارڈ ملنے پر تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر ان کی شال پوشی اور گل پوشی بھی کی گئی، جبکہ ان کی تعلیمی و ادبی خدمات کو سراہا گیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد آصف علی، ریاض احمد، اکبر علی خان ،فضل احمد،اقبال بادشاہ ودیگر موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande