اے ایم یو کے طلبہ کو دبئی کی معروف کمپنیوں میں تقرریاں حاصل ہوئیں
اے ایم یو کے طلبہ کو دبئی کی معروف کمپنیوں میں تقرریاں حاصل ہوئیں علی گڑھ، 20 مارچ (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پانچ طلبہ نے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس (جنرل) کی جانب سے منعقدہ پلیسمنٹ مہمات کے توسط سے دبئی کی معروف کثیر القومی کمپنیوں میں سالانہ
اے ایم یو کے طلبہ کو دبئی کی معروف کمپنیوں میں تقرریاں حاصل ہوئیں


اے ایم یو کے طلبہ کو دبئی کی معروف کمپنیوں میں تقرریاں حاصل ہوئیں

علی گڑھ، 20 مارچ (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پانچ طلبہ نے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس (جنرل) کی جانب سے منعقدہ پلیسمنٹ مہمات کے توسط سے دبئی کی معروف کثیر القومی کمپنیوں میں سالانہ 18 لاکھ روپے کے پیکیج پر ملازمتیں حاصل کی ہیں۔ منتخب ہونے والے طلبہ میں محمد کاشان (ایم بی اے) شامل ہیں، جنہیں سیلیکٹ ہوم سروسز میں تقرری ملی ہے، محمد شارق خان (ڈپلوما سول انجینئرنگ) کو شوبھا کنسٹرکشنز نے منتخب کیا ہے، جبکہ عائشہ تنویر (ایم ایچ آر ایم /ایم بی اے-ایچ آر)، نبیلہ حفیظ (بی ٹیک الیکٹریکل انجینئرنگ) اور محمد حاشر (بی ٹیک الیکٹریکل انجینئرنگ) کو ای ایف ایس فیسلٹیز سروسز میں تقرری حاصل ہوئی ہے۔ ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر مسٹر سعد حمید نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دستیابی اے ایم یو طلبہ کی عالمی سطح پر ملازمت کے مواقع حاصل کرنے کی بڑھتی ہوئی صلاحیت اور ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس کی بین الاقوامی سطح پر کریئر مواقع فراہم کرنے کی مسلسل کاوشوں کی عکاس ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande