بھارتی آئین نے سب کو برابری کا حق دیا: وزیر اعلیٰ فڑنویس
ممبئی ، 20 مارچ (ہ س) مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا ہے کہ بھارتی آئین نے ہر شہری کو مساوی حقوق فراہم کیے ہیں اور یہی آئین ملک کی ترقی کی بنیاد ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو ضلع رائے گڑھ کے مہاڑ میں چاؤدار تالاب ستیہ گرہ کے صد سالہ
Politics-Maha-Constitution-Equ


ممبئی ، 20 مارچ (ہ س) مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا ہے کہ بھارتی آئین نے ہر شہری کو مساوی حقوق فراہم کیے ہیں اور یہی آئین ملک کی ترقی کی بنیاد ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو ضلع رائے گڑھ کے مہاڑ میں چاؤدار تالاب ستیہ گرہ کے صد سالہ آغاز کے موقع پر منعقد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سب کو چاہیے کہ عدم مساوات اور چھوت چھات کے خاتمے کے لیے عہد کریں اور ایک برابری پر مبنی معاشرہ قائم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کی قیادت میں ہونے والا یہ ستیہ گرہ صرف پانی کے حق کے لیے نہیں تھا بلکہ انسانی وقار اور مساوات کی ایک بڑی جدوجہد تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ 1923 میں عوامی آبی ذخائر کو سب کے لیے کھولنے کا قانون منظور کیا گیا تھا، لیکن سماج کے کچھ طبقات نے اس کے نفاذ میں رکاوٹ ڈالی۔ اس ناانصافی کے خلاف ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کی قیادت میں شروع کیا گیا چاؤدار تالاب ستیہ گرہ ایک انقلابی تحریک ثابت ہوا، جس نے نہ صرف پانی کے حق بلکہ سماجی برابری کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس تحریک کے نتیجے میں ملک بھر میں عوامی آبی ذخائر سب کے لیے کھول دیے گئے اور مساوات کی بنیاد رکھی گئی۔ انہوں نے اس تاریخی جدوجہد کو نئی نسل تک پہنچانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

فڑنویس نے اعلان کیا کہ چاؤدار تالاب کے پانی کی صفائی اور علاقے کی خوبصورتی کے لیے 55 کروڑ 80 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف و اختیارات رامداس اٹھاولے، وزیر برائے خواتین و اطفال ترقی ادیتی تٹکرے، صنعت و مراٹھی زبان کے وزیر ڈاکٹر اُدے سامنت، سماجی انصاف کے وزیر سنجے شرساٹ، روزگار گارنٹی، باغبانی اور نمک زمین ترقی کے وزیر بھارت گوگاولے سمیت دیگر معززین اور افسران بھی موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande