
کولکاتہ، 18 مارچ (ہ س):۔
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات سے پہلے ریاست کی پولیس انتظامیہ میں اپنے ردوبدل کو جاری رکھتے ہوئے، مرکزی الیکشن کمیشن نے پانچ اہم پولیس رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) کا تبادلہ کر دیا ہے۔ کمیشن نے پہلے پولیس کمشنرز، انسپکٹر جنرلز، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور دیگر سینئر افسران کو ہٹا دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے تازہ ترین نوٹیفکیشن کے مطابق رائے گنج، مرشد آباد، بردوان، جلپائی گوڑی اور پریزیڈنسی رینج میں نئے ڈی آئی جیز کی تقرری کی گئی ہے۔ کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ نئے تعینات ہونے والے افسران جمعرات کی صبح تک اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
رائے گنج رنج میں2009بیچ کے آئی پی ایس افسر راٹھوڑ امت کمار بھارت کو نیا ڈی آ¾ی جی بنایا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل محکمہ ٹریفک اور روڈ سیفٹی میں تعینات تھے۔ وہ نمبالکر سنتوش اتم راو¿ کی جگہ لے رہے ہیں۔
مرشد آباد رینج میں 2011 بیچ کے آئی پی ایس افسر اجیت سنگھ یادو کو ڈی آئی جی مقرر کیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل پولیس سپرنٹنڈنٹ (ڈی ای او) کے عہدے پر فائز تھے۔ وہ سدھیر کمار نیل کانتم کی جگہ لیں گے، جنہیں حال ہی میں رائے گنج سے ٹرانسفر کیا گیا تھا لیکن اب انہیں الیکشن کمیشن نے ہٹا دیا ہے۔
جلپائی گڑی رینج میں 2009 بیچ کی آئی پی ایس افسر انجلی سنگھ نے ڈی آئی جی وقار رضا کی جگہ لی ہے۔ شمالی بنگال کی انتخابی اہمیت کے پیش نظر اس تبدیلی کو اہم سمجھا جا رہا ہے۔
بردوان رینج میں، ڈی آئی جی شیام سنگھ کو 2011 بیچ کے آئی پی ایس افسر شری ہری پانڈے سے تبدیل کیا گیا ہے، جو پہلے شمالی بنگال میں انٹیلی جنس برانچ میں ڈی آئی جی کے طور پر تعینات تھے۔
پریذیڈنسی رینج میں بھاسکر مکھرجی کی جگہ کنکر پرساد بامی کو نیا ڈی آئی جی مقرر کیا گیا ہے۔
یہ تازہ ترین ردوبدل ایک وسیع تر انتظامی تبدیلی کا حصہ ہے جو انتخابی شیڈول کے اعلان کے فوراً بعد شروع ہوا تھا۔ اس سے پہلے چیف سکریٹری، ہوم سکریٹری، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس، اور کولکاتہ پولیس کمشنر جیسے اعلیٰ عہدیداروں کو بھی ہٹا دیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ جنوبی بنگال اور شمالی بنگال میں انسپکٹر جنرل سطح کے افسران کو بھی تبدیل کیا گیا۔ آسنسول-درگاپور، ہاوڑہ، بیرک پور، اور چندن نگر جیسے شہری پولیس کمشنریٹس میں بھی نئے پولیس کمشنروں کا تقرر کیا گیا ہے۔
اضلاع میں ایک درجن سے زائد سپرنٹنڈنٹس آف پولیس کے تبادلے بھی کیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں نچلی سطح پر پولیس کے ڈھانچے میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ