گلزار ِ رضا معاملہ : مالی بے ضابطگیوں پر اے ٹی ایس کی جانچ شروع، وزیر اعلیٰ فڑنویس کا ایوان میں انکشاف
گلزارِ رضا معاملہ : مالی بے ضابطگیوں پر اے ٹی ایس کی جانچ شروع، وزیر اعلیٰ فڑنویس کا ایوان میں انکشافممبئی، 18 مارچ (ہ س)۔ ‘گلزارِ رضا’ ادارے سے متعلق مالی بے ضابطگیوں کے معاملے میں مہاراشٹر حکومت نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے اے ٹی ایس کے ذریعے تحقی
Politics Maha Financial Probe


گلزارِ رضا معاملہ : مالی بے ضابطگیوں پر اے ٹی ایس کی جانچ شروع، وزیر اعلیٰ فڑنویس کا ایوان میں انکشافممبئی، 18 مارچ (ہ س)۔ ‘گلزارِ رضا’ ادارے سے متعلق مالی بے ضابطگیوں کے معاملے میں مہاراشٹر حکومت نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے اے ٹی ایس کے ذریعے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جس کی تصدیق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے قانون ساز کونسل میں کی۔انہوں نے رکن وکرم کالے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ معاملہ محض مذہبی مقاصد کے لیے چندہ جمع کرنے تک محدود نہیں رہا بلکہ تحقیقات کے دوران بیرون ملک سے تقریباً 25 لاکھ روپے کی آمد کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ حکام نے ادارے کے تمام بینک کھاتوں کو سیل کر دیا ہے اور مالی لین دین کی باریک بینی سے جانچ جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ چار سال کے دوران 18,573 افراد سے 400 ڈراپ باکسز کے ذریعے فنڈ جمع کیا گیا، تاہم کئی عطیہ دہندگان کی معلومات نامکمل ہونے کے باعث اس کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ آیا جمع شدہ رقم کو مختلف کھاتوں سے نکال کر کہیں اور منتقل کیا گیا اور اس کا استعمال کن مقاصد کے لیے کیا گیا۔ریاستی وزیر ڈاکٹر پنکج بھویار نے بتایا کہ اس ادارے کے نام پر تقریباً 4.73 کروڑ روپے جمع کیے گئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرسٹ ماجلگاؤں میں قائم کیا گیا تھا، لیکن اس کا بینک اکاؤنٹ لاتور کے ایکسس بینک میں کھولا گیا، جس سے معاملہ مزید مشتبہ ہو گیا۔اب تک دو افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے، اور اس بات کی بھی جانچ ہو رہی ہے کہ ٹرسٹ کے ذریعے مزید کوئی غیر قانونی سرگرمیاں انجام دی گئی ہیں یا نہیں۔ہندوستھان سماچار--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande