پی ایم مودی نے کویت کے ولی عہد سے مغربی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
نئی دہلی، 18 مارچ (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے ٹیلی فون پر بات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ دونوں رہنماوں نے مغربی ایشیا کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور حالیہ پیش ر
پی ایم مودی نے کویت کے ولی عہد سے مغربی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا


نئی دہلی، 18 مارچ (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے ٹیلی فون پر بات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ دونوں رہنماوں نے مغربی ایشیا کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور حالیہ پیش رفت پر تشویش کا اظہار کیا۔وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق وزیر اعظم مودی نے کویت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر حملوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ آبنائے ہرمز میں محفوظ اور بلا روک ٹوک جہاز رانی کو یقینی بنانا ہندوستان کی اولین ترجیح ہے۔دونوں رہنماوں نے اتفاق کیا کہ علاقائی امن و استحکام کے لیے مستقل سفارتی کوششیں ضروری ہیں۔وزیر اعظم مودی نے کویت میں ہندوستانی کمیونٹی کی حفاظت اور بہبود کے لئے فراہم کی جانے والی حمایت کے لئے ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande