
بریلی، 17 مارچ (ہ س)۔ اترپردیش میں بریلی ضلع کے عزت نگر تھانہ علاقے میں واقع رہپورا چودھری گاو¿ں میں پیر کو اپنی ساس اور سالے کے قتل میں مفرور ملزم آج صبح پولیس انکاونٹرمیں مارا گیا۔ دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) انوراگ آریہ نے بتایا کہ پیر کو خاندانی تنازعہ کو حل کرنے کے لیے رہپورہ چودھری گاو¿ں میں پنچایت بلائی گئی تھی۔ اس دوران ملزم افسر خان عرف بورا نے اپنی ساس اسماء (50) اور سالے عادل (22) کو چاقو مار کر کے قتل کر دیا۔ اس کی بیوی صائمہ (30) مداخلت کرنے کی کوشش میں زخمی ہوگئی۔ ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ ملزم کی تلاش کے لیے تین ٹیمیں تعینات کی گئیں۔ منگل کی صبح اطلاع ملی کہ ملزم افسر عرف بورا سہارا گراو¿نڈ کے قریب موجود ہے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ خود کو گھیرے ہوئے دیکھ کر ملزم نے پولیس پر فائرنگ کر دی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔ جوابی فائرنگ میں گولی لگنے سے وہ زخمی ہو کر گرپڑا۔ اسے زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا لیکن بعد میں وہ دم توڑ گیا۔ اس کے قبضے سے ایک پستول، کارتوس اور قتل میں استعمال ہونے والا چاقو برآمد ہوا ہے۔ اس آپریشن میں کانسٹیبل انوراگ اور روپیندر زخمی ہوگئے اور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ اپنے حقیقی ماموں کے قتل کے ملزم افسر خان کو 2009 میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ضمانت پر جیل سے واپس آنے کے بعد اس نے 2017 میں اپنیچچازاد بہن صائمہ (30) سے شادی کی۔ ان کے دو بچے فیض (8) اور عائشہ (5) ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد