
بارہ بنکی، 14 مارچ (ہ س)۔ بارہ بنکی پولیس کی مشترکہ ٹیم نے جمعہ کی رات دیر گئے انکاو¿نٹر میں 50,000 روپئے کے انعامیبدمعاش کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور کارتوس بھی برآمد کیا گیا۔
ایڈیشنل ایس پی رتیش پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ دیر رات سواٹ اور اسندرا پولیس کی ٹیم مجرمانہ واقعات کو روکنے کے لیے چیکنگ کر رہی تھی۔ کندھواپور موڑ کے قریب، ایک مشتبہ شخص کو موٹر سائیکل پر سدھور سے رامسنیہی گھاٹ ہائی وے کی طرف آتے نظر آیا۔ اس دوران جب مشتبہ شخص کو پولیس ٹیم نے رکنے کا اشارہ کیا تو وہ پولیس ٹیم کو دیکھ کر بھاگنے لگا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے جان سے مارنے کی نیت سے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی، گولی انچارج سواٹ ٹیم سب انسپکٹر انکت ترپاٹھی کے کان کے پاس سے نکل گئی ۔ وہ بال بال بچ گئے۔ دفاع میں پولیس کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں ملزم ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر علاج کے لیے سی ایچ سی سدھور بھیج دیا گیا۔
زخمی بدمعاش کی شناخت روپیندر عرف سورج سنگھ ولد پتن سنگھ ساکن دیوری رکھارا، بخشی کا تالاب تھانہ، لکھنو¿ کے طور پر ہوئی ہے۔ گرفتار بدمعاش کے قبضے سے ایک غیر قانونی .315 بور پستول، ایک زندہ اور ایک خالی .315 بور کا کارتوس برآمد کر لیا گیا۔
پولیس کے ذریعہ انکاونٹر میں زخمی ہوئے روپیندر عرف سورج سنگھ کے خلاف جہانگیر آباد پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر نمبر 20/2026 میں دفعات 310(2)/317(3)بی این ایسمیں مطلوب تھا۔ ایودھیا رینج ایودھیا کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نے اس کی گرفتاری کے لیے 50,000 روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔ گرفتار بدمعاش کے خلاف لکھنؤ اور بارہ بنکی سمیت اضلاع میں ایک درجن سے زیادہ سنگین مقدمات درج ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد