رامبن کے چندرکوٹ میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہرے
جموں, یکم۔ مارچ (ہ س)جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے چندرکوٹ علاقے میں اتوار کی صبح ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی مبینہ موت کے خلاف سینکڑوں افراد نے احتجاجی جلوس نکال کر شدید مظاہرہ کیا۔اطلاعات کے مطابق چندرکوٹ کے امام باڑہ اور جامع مسجد
Protest


جموں, یکم۔ مارچ (ہ س)جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے چندرکوٹ علاقے میں اتوار کی صبح ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی مبینہ موت کے خلاف سینکڑوں افراد نے احتجاجی جلوس نکال کر شدید مظاہرہ کیا۔اطلاعات کے مطابق چندرکوٹ کے امام باڑہ اور جامع مسجد کے درمیان مظاہرین کی بڑی تعداد جمع ہوئی، جہاں انہوں نے خامنہ ای کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف نعرہ بازی کی۔ مظاہرین نے ایرانی رہنما کی ہلاکت پر سوگ کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی۔احتجاج کے پیش نظر مقامی انتظامیہ نے علاقے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس اور نیم فوجی دستوں کو تعینات کر کے پورے علاقے میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا۔اس موقع پر جامع مسجد چندرکوٹ کے امام، سید ثمر کاظی نے اپنے خطاب میں ایرانی رہنما پر ہونے والے مبینہ فضائی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے اسے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے غیر انسانی اور بزدلانہ اقدام قرار دیا۔تاہم آخری اطلاعات تک احتجاج پرامن رہا اور کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande