عوامی ٹرانسپورٹ سروس بلاتعطل چلتی رہے، سب کے مفادات کا تحفظ کریں گے: وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو
وزیر اعلیٰ سے بس اونرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کی ملاقات، تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد ہڑتال واپس لی بھوپال، یکم مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ ریاست کے ہر دیہی علاقے تک مسافروں کو آسان آمد و رفت کی سہولت ملے،
وزیر اعلیٰ سے ملے بس اونرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار


وزیر اعلیٰ سے بس اونرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کی ملاقات، تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد ہڑتال واپس لی

بھوپال، یکم مارچ (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ ریاست کے ہر دیہی علاقے تک مسافروں کو آسان آمد و رفت کی سہولت ملے، اس کے لیے ہم ہر ضروری قدم اٹھا رہے ہیں۔ اس ہدف کے لیے ہم پرعزم ہیں۔ سب کے مفادات کا تحفظ ہو اور عوامی ٹرانسپورٹ سروس بھی بلاتعطل چلتی رہے، یہی ہمارا مقصد ہے۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو ہفتہ کی رات اپنی رہائش گاہ کے دفتر سمتو بھون میں مدھیہ پردیش بس اونرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں (بس ٹرانسپورٹرز) سے تبادلہ خیال کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم مسافروں بالخصوص دیہی علاقوں کے لوگوں کو آسان ٹرانسپورٹ کی سروس دینا چاہتے ہیں، لیکن اس مقصد کی تکمیل میں کسی کا نقصان بھی نہیں ہونے دیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ بس آپریٹرز کے تمام شکوک و شبہات اور مشکلات کا مل بیٹھ کر حل نکالا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اونرز کے عہدیدار، وزیر ٹرانسپورٹ سے مل کر اپنے تمام شکوک و شبہات، مشکلات اور مسائل کا حل کرائیں گے۔ اس کے لیے وہ وزیر ٹرانسپورٹ کو بھی ہدایت دے رہے ہیں۔ دونوں فریقوں کے تبادلہ خیال اور حل کے بعد ہی آگے کی کارروائی کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹس اور ایک نوٹیفکیشن کو ہولڈ کرنے کی ہدایت دی۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو سے مثبت بات چیت، اپنے مطالبات کے سلسلے میں تفصیلی تبادلہ خیال اور مذکورہ بالا نوٹس اور نوٹیفکیشن کو ہولڈ کرنے کی یقین دہانی ملنے کے بعد مدھیہ پردیش بس اونرز ایسوسی ایشن (بس ٹرانسپورٹرز) کے عہدیداروں نے کل 2 مارچ 2026 سے شروع ہونے والی بس ہڑتال واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے مسئلے کا تسلی بخش حل نکالنے کے لیے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا۔ اجلاس میں ٹرانسپورٹ سکریٹری منیش سنگھ، بس اونرز ایسوسی ایشن کے صدر، نائب صدر، دیگر عہدیدار اور ریاست کے دس ڈویژنوں سے آئے بس اونرز موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande