پروفیسر قدسیہ تحسین کی والدہ کے انتقال گہرے رنج وغم کا اظہار
پروفیسر قدسیہ تحسین کی والدہ کے انتقال گہرے رنج وغم کا اظہار علی گڑھ، یکم مارچ (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی اسکول ایجوکیشن ڈائریکٹر پروفیسر قدسیہ تحسین کی والدہ محترمہ کا آج ان کے آبائی گھر پر انتقال ہو گیا۔پروفیسر قدسیہ تہسین کو جب اس افسوسن
پروفیسر قدسیہ تحسین کی والدہ کے انتقال گہرے رنج وغم کا اظہار


پروفیسر قدسیہ تحسین کی والدہ کے انتقال گہرے رنج وغم کا اظہار

علی گڑھ، یکم مارچ (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی اسکول ایجوکیشن ڈائریکٹر پروفیسر قدسیہ تحسین کی والدہ محترمہ کا آج ان کے آبائی گھر پر انتقال ہو گیا۔پروفیسر قدسیہ تہسین کو جب اس افسوسناک خبر کی اطلاع ملی تو وہ تعلیمی مصروفیات کے سلسلے میں چندی گڑھ میں موجود تھیں۔مرحومہ کے بڑے صاحبزادے پروفیسر عمر فاروق یونیورسٹی کے شعبۂ الیکٹرانکس میں پروفیسر ہیں، جبکہ چھوٹے صاحبزادے نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے طبی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنے والدین کے ساتھ اعظم گڑھ میں اسپتال قائم کیا اور خدمات انجام دیتے رہے۔مرحومہ کی تدفین آج اعظم گڑھ میں عمل میں آئی۔اس سانحہ ارتحال پر پروفیسر نسیم خان، شمشاد نصاراعظمی، اکرام خان، ڈاکٹر سمینہ، ڈاکٹر صبا حسن، صبیح الدین، پروفیسر قیوم، پروفیسر رحیم اللہ، خورشید خان، سی ایم او اسد محمود، ڈاکٹر محمد خالد اور اشرف متین (سکریٹری، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی) سمیت متعدد اساتذہ اور معزز شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande