
سرینگر، یکم مارچ( ہ س)۔ایک 55 سالہ شخص بڈگام ضلع میں مبینہ طور پر کام کے دوران مسجد سے گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ زخمی کی شناخت عبدل رحمان (55) ولد محمد جمال ساکن اومپورہ بڈگام کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ کام کے دوران بازار محلہ اومپورہ میں ایک مسجد سے گر گیا۔ اسے فوری طور پر علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سری نگر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت تشویشناک بتائی۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir