سلامتی کونسل نے ’جبہةالنصرہ‘ کا نام پابندیوں کی فہرست سے نکال دیا
دمشق،28فروری(ہ س)۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کی کمیٹی نے داعش اور القاعدہ تنظیموں پر عائد پابندیوں کی فہرست سے ایک شق کو حذف کرنے کا اعلان کیا ہے۔کمیٹی نے جمعہ کے روز داعش، القاعدہ اور ان سے وابستہ افراد، گروہوں، اداروں اور اکائیوں سے
سلامتی کونسل نے ’جبہةالنصرہ‘ کا نام پابندیوں کی فہرست سے نکال دیا


دمشق،28فروری(ہ س)۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کی کمیٹی نے داعش اور القاعدہ تنظیموں پر عائد پابندیوں کی فہرست سے ایک شق کو حذف کرنے کا اعلان کیا ہے۔کمیٹی نے جمعہ کے روز داعش، القاعدہ اور ان سے وابستہ افراد، گروہوں، اداروں اور اکائیوں سے متعلق قراردادوں 1267 (1999)، 1989 (2011) اور 2253 (2015) پر عمل کرتے ہوئے ان پر عائد پابندیوں کی فہرست سے ایک شق کو حذف کر دیا۔کمیٹی نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2734 (2024) کی شق نمبر 1 میں درج اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے باب ہفتم کے تحت منظور شدہ اثاثوں کا انجماد، سفری پابندی اور اسلحہ کی فراہمی پر پابندی اب جبہةالنصرہ تنظیم پر لاگو نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ برطانوی حکومت نے گذشتہ اکتوبر میں باضابطہ طور پر ہیئ? تحریر الشام کا نام کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کا اعلان کیا تھا، یہ ایک ایسا قدم ہے جو شام کے ساتھ قریبی تعاون کی راہ ہموار کرتا ہے۔برطانوی حکومت نے واضح کیا تھا کہ اس درجہ بندی کو ختم کرنے سے اس کی خارجہ اور داخلی ترجیحات کی حمایت ہو گی۔ اس کا مقصد دہشت گردی کے خلاف جنگ کے شعبوں میں دمشق کے ساتھ تعاون کو فروغ دیان، داعش کے مسلسل خطرے کا مقابلہ کرنا بشار حکومت کے کیمیائی ہتھیاروں کے پروگرام کے خلاف کام کرنے کے ساتھ ساتھ شام اور خطے میں استحکام کی بحالی کے لیے کوششیں کرنا ہے۔اس وقت اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ یہ فیصلہ متعلقہ حکام کے ساتھ محتاط جائزے اور تفصیلی مشاورت کے بعد ہی لیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ امریکہ کی جانب سے پہلے کیے گئے اسی طرح کے ایک اقدام کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande