عراقی مسلح گروہوں کا اربیل میں امریکی اڈے پر حملے کا اعلان
بغداد،یکم مارچ(ہ س)۔اتوار کو عراقی مسلح گروہوں نے اربیل میں امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا، جبکہ عراقی سکیورٹی فورسز نے متعدد مظاہرین کو گرین زون میں داخل ہونے اور امریکی سفارت خانے کی جانب جانے سے روک دیا۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو
عراقی مسلح گروہوں کا اربیل میں امریکی اڈے پر حملے کا اعلان


بغداد،یکم مارچ(ہ س)۔اتوار کو عراقی مسلح گروہوں نے اربیل میں امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا، جبکہ عراقی سکیورٹی فورسز نے متعدد مظاہرین کو گرین زون میں داخل ہونے اور امریکی سفارت خانے کی جانب جانے سے روک دیا۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں مظاہرین کو پتھر پھینکتے ہوئے دیکھا گیا، جس پر سکیورٹی فورسز نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔سینکڑوں افراد کو ایران نواز مسلح گروہوں کے جھنڈے اٹھائے ہوئے دیکھا گیا۔اسی دوران عراقی مسلح گروہوں نے اربیل پر’ خصوصی نوعیت کے حملے ‘ کا اعلان کیا، جس میں امریکی اڈوں کو ڈرون طیاروں کے بیڑے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ذرائع نے العربیہ/الحدث کو بتایا کہ ایک ڈرون اربیل ایئرپورٹ کے اطراف گر گیا۔اتوار کی صبح اربیل ایئرپورٹ کے قریب زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جہاں امریکی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد کی فورسز تعینات ہیں اور یہ علاقہ خودمختار کردستان میں واقع ہے۔ہفتے کو امریکی قیادت میں اتحاد نے اربیل پر متعدد میزائل اور ڈرون طیارے گرا کر جوابی کارروائی کی تھی۔اسی روز شیعہ رہنما مقتدی الصدر نے ایران کے اعلیٰ رہنما علی خامنہ ای کی امریکی-اسرائیلی حملے میں ہلاکت کے بعد عراق میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande