چینی فوجی پائلٹس کو تربیت دینے کے الزام میں ریٹائرڈ امریکی پائلٹ گرفتار
نیو یارک ،26 فروری (ہ س )۔ چینی فوجی پائلٹس کو تربیت دینے کے الزام میں ریٹائرڈ امریکی پائلٹ کو گرفتار کر لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے سابق ایئر فورس پائلٹ میجر جیرالڈ براو¿ن پر بغیر اجازت چین کو دفاعی خدمات دینے کا الز
چینی فوجی پائلٹس کو تربیت دینے کے الزام میں ریٹائرڈ امریکی پائلٹ گرفتار


نیو یارک ،26 فروری (ہ س )۔

چینی فوجی پائلٹس کو تربیت دینے کے الزام میں ریٹائرڈ امریکی پائلٹ کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے سابق ایئر فورس پائلٹ میجر جیرالڈ براو¿ن پر بغیر اجازت چین کو دفاعی خدمات دینے کا الزام عائد کیا ہے۔سابق امریکی پائلٹ کو ریاست انڈیانا سے گرفتار کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سابق امریکی فوجی پائلٹ جیرالڈ براو¿ن امریکی ایئر فورس کے جدید ترین ایف-35 طیاروں پر 10 سال تک فلائنگ انسٹرکٹر کا تجربہ رکھتے ہیں۔

سابق امریکی فائٹر پائلٹ کی گرفتاری پر امریکی اٹارنی جنرل جینین فیرز پیرو نے کہا ہے کہ امریکا کے خلاف سازش کرنے والا چاہے میجر جیرالڈ براو¿ن ہو یا کوئی اور اسے احتساب کا سامنا کرنا ہو گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande