کشتواڑ تصادم میں زخمی اسنفر ڈاگ کی حالت مستحکم
کشتواڑ تصادم میں زخمی اسنفر ڈاگ کی حالت مستحکم جموں، 24 فروری (ہ س)۔ ضلع کشتواڑ میں انسدادِ دہشت گردی کارروائی کے دوران فوج کا اسنفر ڈاگ ٹائسن گولی لگنے سے زخمی ہو گیا، تاہم حکام کے مطابق اس کی حالت اب مستحکم ہے اور وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہا ہے۔ ی
Sniffer


کشتواڑ تصادم میں زخمی اسنفر ڈاگ کی حالت مستحکم

جموں، 24 فروری (ہ س)۔ ضلع کشتواڑ میں انسدادِ دہشت گردی کارروائی کے دوران فوج کا اسنفر ڈاگ ٹائسن گولی لگنے سے زخمی ہو گیا، تاہم حکام کے مطابق اس کی حالت اب مستحکم ہے اور وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہا ہے۔ یہ کارروائی وائٹ نائٹ کور نے جموں و کشمیر پولیس اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے اشتراک سے انجام دی۔

ذرائع کے مطابق ٹائسن مشتبہ دہشت گردوں کے ٹھکانے میں داخل ہونے والی ٹیم کی قیادت کر رہا تھا کہ اسی دوران اسے گولی لگی۔ شدید زخمی ہونے کے باوجود ٹائسن نے پیش قدمی جاری رکھی اور اہلکاروں کو ڈھوک کے اندر دہشت گردوں کی موجودگی کی تصدیق میں مدد فراہم کی۔ بعد ازاں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹائسن ہوش میں ہے، علاج کا مثبت جواب دے رہا ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اس کی جرأت اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے عوامی حلقوں نے اسے محاذِ جنگ کا حقیقی سپاہی قرار دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande