
مہاراشٹر بی جے پی کی نئی ریاستی عاملہ کا اعلان، 12 نائب صدور اور 6 جنرل سیکریٹری مقرر
ممبئی ، 24 فروری (ہ س) بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر رویندر چوہان نے منگل کو ممبئی میں واقع پارٹی کے ریاستی دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران مہاراشٹر بی جے پی کی نئی ریاستی عاملہ کا اعلان کیا، جس میں 12 نائب صدور، 6 جنرل سکریٹری، 12 سکریٹری، خزانچی، مشترکہ خزانچی، ریاستی چیف ترجمان اور مختلف مورچوں کے صدور شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی قیادت میں، قومی صدر نتن نبین، مرکزی تنظیمی جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش اور معاون تنظیمی جنرل سکریٹری شیو پرکاش کی رہنمائی میں سینئر قائدین سے مشاورت کے بعد نئی عاملہ تشکیل دی گئی ہے۔
نئی تقرریوں میں اتل کالسیکر، بھارتی پوار، سنجے کوڈگے، سنجے بھینڈے، رام داس تڑس، کیشو اپادھیے، پروین پوٹے، گوپی چند پڈلکر، چیتنیہ باپو دیشمکھ، پریا شندے، سجے وکھے پاٹل اور ارچنا پاٹل چاکورکر کو ریاستی نائب صدر بنایا گیا ہے، جبکہ نرنجن ڈاوکھرے، یوگیش ساگر، سنجے کٹے، مادھوی نائک، راجیش پانڈے اور سنیل رانے کو ریاستی جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ نوناتھ بان کو ریاستی چیف ترجمان کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
رویندر چوہان نے کہا کہ مسلسل انتخابات کی وجہ سے نئی عاملہ کے اعلان میں تاخیر ہوئی اور اس میں پرانے اور نئے وفادار کارکنان کو شامل کیا گیا ہے جو پارٹی کی نظریاتی بنیادوں کے مطابق کام کریں گے۔ اس موقع پر راجیش پانڈے، رویندر انا سپورے اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے