ڈاکٹر عامر ریاض نے قومی سمینار میں زبان کے فلسفہ اور تصوف پر خطاب کیا
ڈاکٹر عامر ریاض نے قومی سمینار میں زبان کے فلسفہ اور تصوف پر خطاب کیا علی گڑھ، 24 فروری (ہ س)۔ اے ایم یو کے شعبہ فلسفہ کے ڈاکٹر عامر ریاض نے لکھنؤ یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقدہ تین روزہ قومی سمینار بعنوان ”وٹگنسٹائن، زبان کا فلسفہ اور تصوف‘‘میں ”
ڈاکٹر ریاض


ڈاکٹر عامر ریاض نے قومی سمینار میں زبان کے فلسفہ اور تصوف پر خطاب کیا

علی گڑھ، 24 فروری (ہ س)۔ اے ایم یو کے شعبہ فلسفہ کے ڈاکٹر عامر ریاض نے لکھنؤ یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقدہ تین روزہ قومی سمینار بعنوان ”وٹگنسٹائن، زبان کا فلسفہ اور تصوف‘‘میں ”زبان کا فلسفہ، ہندوستانی اور مغربی نقطہ ہائے نظر“ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انھوں نے لُڈوِگ وٹگنسٹائن کے نظریہ تصوف کا ایک جائزہ پیش کیا۔

انہوں نے وٹگنسٹائن کے افکار اور اسلامی فلاسفہ کی صوفیانہ تعبیرات کے درمیان خصوصاً ابن العربی کے پیش کردہ نظریہ وحدت الوجود کے حوالے سے مماثلتوں کو واضح کیا۔ اس کے ساتھ ہی شیخ احمد سرہندی اور شاہ ولی اللہ کے افکار میں موجود متعلقہ تصورات پر بھی روشنی ڈالی۔ ان فلسفیانہ موضوعات کی توضیح کے لیے انہوں نے مرزا غالب کے اشعار کا بھی حوالہ دیا، جو وحدت الوجود اور فنا کے تصورات کو شعری قالب میں بیان کرتے ہیں۔

سمینار کے دوسرے روز ڈاکٹر ریاض نے ایک اجلاس کی صدارت بھی کی، جس میں متعدد یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے محققین نے بیس سے زائد مقالات پیش کیے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande