پروفیسر نفیس احمد کو تعزیتی جلسہ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا
پروفیسر نفیس احمد کو تعزیتی جلسہ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا علی گڑھ، 24 فروری (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ایم ایم ہال میں سابق پرووسٹ پروفیسر نفیس احمد کے انتقال پر ایک تعزیتی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں ہال کے عملے کے اراکین اور طلبہ نے مرحوم
پروفیسر نفیس احمد


پروفیسر نفیس احمد کو تعزیتی جلسہ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا

علی گڑھ، 24 فروری (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ایم ایم ہال میں سابق پرووسٹ پروفیسر نفیس احمد کے انتقال پر ایک تعزیتی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں ہال کے عملے کے اراکین اور طلبہ نے مرحوم پروفیسر نفیس احمد کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ پروفیسر نفیس احمد نے 13 اکتوبر 1982 سے 21 جولائی 1985 تک ایم ایم ہال کے پرووسٹ کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔ انھیں ایک مخلص منتظم کے طور پر یاد کیا گیا جو دیانت داری، ڈسپلن اور تعلیمی معیار کے فروغ کے تئیں اپنی وابستگی کے باعث معروف تھے۔ مقررین نے ان کی خوش اخلاقی اور متوازن قیادت کا ذکر کیا۔

اجلاس کے دوران شرکاء نے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی اور ایک تعزیتی قرارداد منظور کرتے ہوئے سوگوار کنبہ سے گہرے رنج و غم اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا، نیز مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ پروفیسر احمد کا گزشتہ 17 فروری کو انتقال ہوا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande