
طویل عرصے سے خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو مستقل کرنے کا راستہ ہموارتھانے ، 24 فروری (ہ س)۔ تھانے میونسپل کارپوریشن میں کنٹریکٹ پر خدمات انجام دینے والے تقریباً 5000 ملازمین کو بڑی راحت ملنے کی امید ہے، جبکہ کئی برسوں سے تدریسی خدمات انجام دینے والے کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کرنے کا راستہ بھی صاف ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی سنجے کیلکر نے ایک مشترکہ میٹنگ کے بعد یہ دعویٰ کیا۔ان کے ترجمان کے مطابق تھانے میونسپل کارپوریشن ہیڈکوارٹر میں رکن اسمبلی سنجے کیلکر، میونسپل کمشنر سوربھ راؤ اور مزدور نمائندوں کے درمیان منعقدہ اجلاس میں کمشنر کی جانب سے اصولی منظوری دی گئی، جس کے تحت کنٹریکٹ ملازمین کو سروس سے متعلق سہولتیں فراہم کرنے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔میونسپل کارپوریشن کے مختلف محکموں میں کام کرنے والے کنٹریکٹ ملازمین کو کم از کم اجرت، پروویڈنٹ فنڈ، صحت بیمہ، کرونہ تقرری اور وراثتی حق جیسی سہولتیں دینے کے لیے افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں اور استحصال کرنے والے ٹھیکیداروں کو نوٹس دینے کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے۔اجلاس میں یہ مسئلہ بھی اٹھایا گیا کہ صفائی ملازمین کو وراثتی بنیاد پر ملازمت اور رہائش کا فائدہ ملتا ہے لیکن فائلیریا محکمہ کے فیلڈ ورکرس اس سے محروم تھے۔ اب تقریباً 300 ملازمین کو یہ فائدہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ 12 برسوں سے زیرِ التوا 50 سے زائد تقرریوں کو بھی منظوری ملنے کی توقع ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے