وزیر اعلی بہار پولیس ہفتہ-2026 کے موقع پر منعقدہ اجتماعی پریڈ اور سالانہ انعامات کی تقسیم کے پروگرام میں شامل ہوئے
وزیر اعلی بہار پولیس ہفتہ-2026 کے موقع پر منعقدہ اجتماعی پریڈ اور سالانہ انعامات کی تقسیم کے پروگرام میں شامل ہوئے پٹنہ، 24 فروری(ہ س)۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج بہار اسپیشل مسلح پولیس-5 واقع متھیلیش اسٹیڈیم میں بہار پولیس ہفتہ-2026 کے موقع پر م
وزیر اعلی بہار پولیس ہفتہ-2026 کے موقع پر منعقدہ اجتماعی پریڈ اور سالانہ انعامات کی تقسیم کے پروگرام میں شامل ہوئے


وزیر اعلی بہار پولیس ہفتہ-2026 کے موقع پر منعقدہ اجتماعی پریڈ اور سالانہ انعامات کی تقسیم کے پروگرام میں شامل ہوئے

پٹنہ، 24 فروری(ہ س)۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج بہار اسپیشل مسلح پولیس-5 واقع متھیلیش اسٹیڈیم میں بہار پولیس ہفتہ-2026 کے موقع پر منعقدہ اجتماعی پریڈ اور سالانہ انعامات کی تقسیم کی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے رسمی پریڈ (مارچ پاسٹ) کا معائنہ کیا اور سلامی لی۔ اسپیشل ٹاسک فورس بہار پٹنہ، بہار اسپیشل مسلح پولیس (گورکھا واہنی)، بہار اینٹی رائٹ کور، بہار سوابھیمان اسپیشل آرمڈ فورس، بہار اسپیشل مسلح پولیس، مہیلا ساسرام سمیت کل 8 دستوں نے وزیر اعلیٰ کے سامنے مارچ پاسٹ کیا۔

پروگرام کے دوران وزیر اعلیٰ نے گیا کے ایس ایس پی سشیل کمار، پولیس سب انسپکٹر انیرودھ کمار اور آنجہانی بشوا اوراون کی اہلیہ کو ان کے بہترین کام کے لیے سرٹیفکیٹس سے نوازا۔ اس کے علاوہ، وزیر اعلیٰ نے پولیس کے ساتھ تعاون کرنے والے عام شہریوں کو ان کی بہادری اورفرض کی انجام دہی پر روہتاس ضلع کے محمد اختر انصاری اور اوم پرکاش پانڈے، بیگوسرائے ضلع کے امیت کمار اور آنند مادھو مشرا، بگہا ضلع کی لکشمی کھتری، مشرقی چمپارن ضلع کے سنیل پرساد، اتم گڈی اور رویندر کمار،مدھو بنی ضلع کے راجو کمار ،دربھنگہ ضلع کے ڈاکٹر اقبال حسن، دھیرج کمار یادو اور امن یادو کو شہری توصیفی سند سے نوازا گیا۔

وزیر اعلیٰ نے مرکزی حکومت کی طرف سے دربھنگہ نگرتھانہ کو خصوصی تھانہ ہونے کا توصیفی لیٹر متعلقہ پولیس افسر کو پیش کیا۔

ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ونے کمار نے تقریب میں وزیر اعلیٰ کو گلدستہ اور مومینٹوپیش کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پرنائب وزیر اعلی سمراٹ چودھری، وزیر اعلی کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار، ڈی جی پی ونے کمار، محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اروند کمار چودھری، وزیر اعلی کے سکریٹری کمار روی، چیف منسٹر کے سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ اور دیگر سینئر پولیس افسران اور پولیس اہلکار موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande