
سوئفٹ کار نہر میں گرنے سے شوہر بیوی لاپتہ، ڈرائیور محفوظ
اورنگ آباد ، 24 فروری (ہ س) اورنگ آباد ضلع کے پیٹھن تحصل کے گاوں چانگتپوری راستے پر رات کے وقت پیش آئے ایک افسوسناک حادثے میں بے قابو ہو کر ایک کار نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں اس میں سوار تین افراد میں سے دو لاپتہ ہو گئے جبکہ ایک شخص کو زندہ نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی راستہ بھٹک کر نہر کے راستے پر پہنچ گئی اور ڈرائیور نے ریورس لینے کی کوشش کی، اسی دوران گاڑی پانی میں جا گری۔ زخمی الطاف پٹھان ساکن ہدگاؤں تعلقہ شیوگاؤں ضلع احمد نگر کو لونڈھے اسپتال پیتھن میں زیرِ علاج رکھا گیا ہے۔
کار میں موجود مقیط احمد شیخ عمر 35 سال اور ان کی اہلیہ نیلوفر مقیط شیخ عمر 30 سال ساکنان کوردگاؤں تعلقہ پاتھردی ضلع احمد نگر کے نہر میں بہہ جانے کی اطلاع ہے اور پولیس، مقامی انتظامیہ اور دیہاتیوں کی مدد سے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ اس دلخراش واقعہ سے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش بھی شروع کر دی ہے۔
ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے