تلنگانہ میں موسم کی تبدیلی، کئی مقامات پرشدید بارش
حیدرآباد، 23 فروری (ہ س)تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں غیرموسمی بارش نے کسانوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ گزشتہ دو دنوں سے ریاست کے کئی حصوں میں اچانک موسم تبدیل ہو گیاہے اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے ریاست بھر میں گر
تلنگانہ میں موسم کی تبدیلی: کئی مقامات پرشدید بارش


حیدرآباد، 23 فروری (ہ س)تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں غیرموسمی بارش نے کسانوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ گزشتہ دو دنوں سے ریاست کے کئی حصوں میں اچانک موسم تبدیل ہو گیاہے اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے ریاست بھر میں گرج چمک، بجلی اور طوفانی ہواؤں کے ساتھ اوسط بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ ماہرین موسمیات نے خاص طور پر خبردارکیا ہے کہ بعض مقامات پرژالہ باری ہوگی جس کے پیش نظرکسانوں اورعوام کو خاص طور پرمحتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں کی تفصیل بتاتے ہوئے حکام نے کہا کہ زون 1 میں شامل میدک، سدی پیٹ، کاماریڈی، وقارآباد، یادادری بھونگیر، سنگاریڈی، نظام آباد، سرسلہ، جگتیال، منچریال اور کمرم بھیم آصف آباد اضلاع میں بارش کا امکان ہے جبکہ زون 2 کے اضلاع بشمول رنگاریڈی، نلگنڈہ، محبوب نگر، سوریا پیٹ، کھمم، بھدرادری کوتہ گوڑم اور محبوب آباد میں بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ دوسری جانب زرعی حکام نے کسانوں کو مطلع کیا ہے کہ کٹائی کے لئے تیار فصلوں کو نقصان پہنچنے کا شدید خطرہ ہے، اس لئے اناج کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande