مدھیہ پردیش میں موسم نے کروٹ لی، آج بالاگھاٹ، ڈنڈوری سمیت 5 اضلاع میں بارش کا الرٹ
بھوپال، 24 فروری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں کم دباو کا علاقہ اور دو فعال ٹرف سسٹم کے باعث ایک بار پھر موسم نے کروٹ لے لی ہے۔ ریاست میں فروری کے دوران چوتھی بار بارش، آندھی اور ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ ریاست میں پیر کو 10 سے زیادہ اضلاع میں موسم
ایم پی بارش کا فائل فوٹو


بھوپال، 24 فروری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں کم دباو کا علاقہ اور دو فعال ٹرف سسٹم کے باعث ایک بار پھر موسم نے کروٹ لے لی ہے۔ ریاست میں فروری کے دوران چوتھی بار بارش، آندھی اور ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔

ریاست میں پیر کو 10 سے زیادہ اضلاع میں موسم بدلا رہا، جبکہ آج منگل کے لیے بالاگھاٹ، ڈنڈوری سمیت 5 اضلاع میں بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست کے جنوبی حصے میں لو پریشر ایریا فعال ہے۔ وہیں، جنوب مغربی حصے میں دو ٹرف بھی موثر ہیں۔ ان سسٹمز کی وجہ سے انوپ پور، ڈنڈوری، منڈلا، سیونی اور بالاگھاٹ میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پیر کو دوپہر تک کئی اضلاع میں تیز دھوپ رہی، لیکن شام ہوتے ہوتے موسم بدل گیا۔ جبل پور، ریوا اور سیدھی میں بارش درج کی گئی۔ رات میں مئوگنج، سیدھی، سنگرولی، گوالیار، مرینا، ریوا، بڑوانی، دھار، دتیا، کھرگون، ساگر اور دموہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ فروری کی شروعات میں ہی ریاست میں دو بار آندھی، بارش اور ژالہ باری ہو چکی ہے، جس سے فصلوں کو نقصان پہنچا تھا۔ 18 فروری سے تیسرے دور کی بارش شروع ہوئی، جس کا اثر 19، 20 اور 21 فروری تک رہا۔ اب 23 فروری سے چوتھا دور شروع ہو گیا ہے، جس کے منگل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

لگاتار بارش کے باعث دن کے درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی ہے، جبکہ رات کے درجہ حرارت میں ہلکا اضافہ دیکھا گیا۔ پیر کی رات پچمڑھی میں کم سے کم درجہ حرارت 11.2 ڈگری سیلسیس، مندسور میں 11.7 ڈگری اور راج گڑھ میں 12.4 ڈگری درج کیا گیا۔ ریاست کے پانچ بڑے شہروں اندور، بھوپال، جبل پور، گوالیار اور اجین میں بھی کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سیلسیس سے اوپر ہی رہا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande