کٹھوعہ پولیس نے ایک مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کیا
جموں, 24 فروری (ہ س)۔ ضلع کٹھوعہ میں پولیس نے منشیات کے خلاف جاری مہم کے تحت ایک اہم کارروائی انجام دیتے ہوئے تقریباً 7.8 گرام ہیروئن (چٹا) برآمد کر کے ایک مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ کارروائی ایس ایس پی کٹھوعہ موہیتا
Arrested


جموں, 24 فروری (ہ س)۔ ضلع کٹھوعہ میں پولیس نے منشیات کے خلاف جاری مہم کے تحت ایک اہم کارروائی انجام دیتے ہوئے تقریباً 7.8 گرام ہیروئن (چٹا) برآمد کر کے ایک مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ کارروائی ایس ایس پی کٹھوعہ موہیتا شرما کی مجموعی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔ پولیس پوسٹ مرہین، تھانہ راجباغ کی ٹیم نے ناکہ چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روک کر اس کی تلاشی لی، جس کے قبضے سے 7.8 گرام ہیروئن جیسا نشہ آور مادہ برآمد ہوا۔گرفتار ملزم کی شناخت انل کمار ولد آنجہانی تلک راج سکنہ پٹھانکوٹ (پنجاب) کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے منشیات کو موقع پر ہی ضبط کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا۔اس ضمن میں تھانہ راجباغ میں ایف آئی آر نمبر 48/2026 زیر دفعات 8/21/22 این ڈی پی ایس ایکٹ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ضلع میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی اور معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande