
لکھنؤ، 23 فروری (ہ س)۔ اتر پردیش کے رام پور میں پیر کو ایک سڑک حادثے میں بورڈ کا امتحان دینے والے تین طلبا ہلاک ہوگئے جکبہ ایک ساتھی طالب علم زخمی ہو گیا۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔
اطلاعات کے مطابق ،پیر کی صبح دڈھیال کے علاقے کے چار طالب علم اپنے بورڈ کا امتحان دینے کے لیے دڈھیال سے ٹانڈہ کے امتحانی مرکز کی طرف موٹر سائیکل پر جا رہے تھے۔ راستے میں ایک ٹریکٹر ڈرائیور نے اچانک بریک لگا دی جس سے پیچھے سے موٹر سائیکل سوار طالب علم ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے۔ حادثے میں تین طالب علم موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ چوتھے طالب علم بادل کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور طلباءکی شناخت ارون، ونے اور مانو کے طور پر کی۔ ونے اور منو دڈھیال علاقہ کے رہنے والے تھے۔ دونوں پڑوسی تھے اور کاشتکار گھرانوں سے تعلق رکھتے تھے۔ دوستوں کی بیک وقت موت سے گاو¿ں میں کہرام مچ گیا ہے۔ پولیس نے حادثے کا شکار ہونے والی موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹریلر کو قبضے میں لے کر ان کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس معاملے کی سنجیدگی سے تحقیقات کر رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ یوگی نے تعزیت کا اظہار کیا
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے رام پور کے ٹانڈہ تھانہ علاقے میں سڑک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سرکاری ذرائع کے ذریعے مرنے والوں کے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا، ”ان طلباءکا بے وقت دنیا سے رخصت ہونا انتہائی تکلیف دہ ہے۔ حکومت غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔“ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو اس معاملے میں فوری قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔
افسران کو جائے وقوعہ پر پہنچنے کا حکم دیا
وزیر اعلیٰ یوگی نے رام پور ضلع انتظامیہ اور محکمہ پولیس کے سینئر افسران کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے بعد امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ وزیر اعلی نے حکام کو واضح طور پر ہدایت دی ہے کہ وہ اہل خانہ سے رابطہ کریں اور انہیں تسلی دیں اور بغیر کسی تاخیر کے پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی طریقہ کار کو مکمل کریں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد