آپریشن تراشی،مؤثر منصوبہ بندی اور مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے باہمی اشتراک کی بہترین مثال ہے۔میجرل اے پی ایس بال
جموں, 23 فروری (ہ س)۔ کاؤنٹر انسرجنسی فورس ڈیلٹا کے جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل اے پی ایس بال نے کہا ہے کہ آپریشن تراشی-اول ثابت قدمی، واضح سوچ، مؤثر منصوبہ بندی اور مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے باہمی اشتراک کی بہترین مثال ہے۔ پیر کے روز ایک پر
Trashi


جموں, 23 فروری (ہ س)۔

کاؤنٹر انسرجنسی فورس ڈیلٹا کے جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل اے پی ایس بال نے کہا ہے کہ آپریشن تراشی-اول ثابت قدمی، واضح سوچ، مؤثر منصوبہ بندی اور مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے باہمی اشتراک کی بہترین مثال ہے۔

پیر کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس آپریشن کی کامیابی تمام سطحوں پر مربوط ہم آہنگی کا نتیجہ ہے۔ ان کے مطابق زمینی سطح پر تعینات جوانوں سے لے کر شریک کمانڈرز، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز ، انسپکٹر جنرلز ، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اور آرمی کمانڈر تک سب نے مؤثر کردار ادا کیا۔میجر جنرل بال نے کہا کہ دہشت گردوں کو مقامی سطح پر ایک سپورٹ سسٹم حاصل تھا، جس کے بغیر ان کے ٹھکانوں تک سامان اور دیگر اشیا کی ترسیل ممکن نہیں تھی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کو اس حوالے سے مکمل معلومات ہیں اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کارروائی نہایت سکون، تدبر اور مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت انجام دی گئی، جس کے نتیجے میں فورسز کو نمایاں کامیابی حاصل ہوئی اور کسی بھی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔صرف فوج کے ساتھ تعینات کتے ٹائسن کو گولی لگی ہے۔میجر جنرل بال کے مطابق دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ فروری کے دوران فورسز نے کالعدم تنظیم جیش محمد (جے ای ایم) کے چھ دہشت گردوں کو ہلاک کیا، جن میں ایک ادھم پور اور ایک کشتواڑ کے علاقے میں مارا گیا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ علاقے میں امن و امان کے قیام تک کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں ۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande