پروفیسر سید ضیاء الرحمٰن کی دو روزہ ایتھکس کمیٹی تربیتی پروگرام میں شرکت
پروفیسر سید ضیاء الرحمٰن کی دو روزہ ایتھکس کمیٹی تربیتی پروگرام میں شرکت علی گڑھ، 23 فروری (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی)، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ فارماکولوجی کے چیئرمین پروفیسر سید ضیاء الرحمٰن نے جامعہ ہمدرد، نئی دہلی ک
پروفیسر ضیا الرحمن کانفرنس میں


پروفیسر سید ضیاء الرحمٰن کی دو روزہ ایتھکس کمیٹی تربیتی پروگرام میں شرکت

علی گڑھ، 23 فروری (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی)، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ فارماکولوجی کے چیئرمین پروفیسر سید ضیاء الرحمٰن نے جامعہ ہمدرد، نئی دہلی کے اسکول آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے اساتذہ اور ایتھکس کمیٹی کے نمائندگان کے لیے منعقدہ دو روزہ جامع ایتھکس کمیٹی تربیتی پروگرام میں شرکت کی، جس کا ہدف بایومیڈیکل اور کلینیکل تحقیق سے متعلق قومی و بین الاقوامی رہنما اصولوں کے مطابق ایتھکس کمیٹی کے اراکین میں آگہی پیدا کرنا تھا۔ جامعہ ہمدرد کی ادارہ جاتی ایتھکس کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے ڈاکٹر رحمٰن نے تربیتی پروگرام کی صدارت کی۔

تربیتی نشستوں کی نظامت وییشالی دیشپانڈے، ڈائریکٹر، کلینیکل ریسرچ ایتھیکل ٹریننگ، (پونے) نے کی۔ پروگرام میں ایتھکس کمیٹی کے اراکین نے فعال شرکت کی۔ شرکاء نے اخلاقی جائزہ کے طریقہ کار، ضابطہ جاتی تقاضوں کی پاسداری اور بہترین عملی طریقوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande