
ممبئی ، 23 فروری (ہ س) ریاستی بجٹ اجلاس کے آغاز پر وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے قانون ساز کونسل کے چیئرمین پروفیسر رام شندے اور نائب چیئرپرسن ڈاکٹر نیلم گورہے سے ملاقات کر کے اجلاس کے پہلے دن کی کارروائی اور ریاستی ترقی سے متعلق امور پر گفتگو کی۔ اس موقع پر پارلیمانی امور کے وزیر چندرکانت پاٹل بھی شریک تھے۔بعد ازاں نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ سنیترا پوار نے بھی کونسل کی قیادت سے ملاقات کی اور اجلاس کو منظم اور کامیاب طریقے سے چلانے کے لیے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
یہ بجٹ اجلاس 23 فروری 2026 سے 25 مارچ 2026 تک منعقد ہوگا اور 6 مارچ 2026 کو ریاستی بجٹ پیش کیا جائے گا۔ اجلاس کے پہلے دن گورنر کا مشترکہ خطاب، سابق نائب وزیر اعلیٰ آنجہانی اجیت پوار کے لیے تعزیتی قرارداد اور دیگر ابتدائی کارروائیاں انجام دی گئیں۔
ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے