جموں کے اکھنور میں غبارے اور پاک امریکہ کرنسی کے نوٹ برآمد
جموں کے اکھنور میں غبارے اور پاک امریکہ کرنسی کے نوٹ برآمد جموں، 23 فروری (ہ س)۔ جموں کے اکھنور سیکٹر کے سرحدی گاؤں میں پیر کے روز دو غبارے برآمد کیے گئے جن کے ساتھ پاکستانی 5 ہزار روپے کا نوٹ اور ایک امریکی ڈالر منسلک تھا۔ ذرائع کے مطابق سفید اور
Balloon


جموں کے اکھنور میں غبارے اور پاک امریکہ کرنسی کے نوٹ برآمد

جموں، 23 فروری (ہ س)۔ جموں کے اکھنور سیکٹر کے سرحدی گاؤں میں پیر کے روز دو غبارے برآمد کیے گئے جن کے ساتھ پاکستانی 5 ہزار روپے کا نوٹ اور ایک امریکی ڈالر منسلک تھا۔ ذرائع کے مطابق سفید اور سرخ رنگ کے ہوائی جہاز کی شکل والے یہ غبارے گنارا گاؤں، کھور سرحدی پٹی میں ایک درخت پر اٹکے ہوئے پائے گئے۔ غباروں کے ساتھ ایک پاکستانی موبائل نمبر اور کیو آر کوڈ بھی درج تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ یہ غبارے بین الاقوامی سرحد پار کرکے پاکستان کی جانب سے اس طرف آ گئے۔ سرحدی علاقوں میں پاکستان کی جانب سے غباروں کا آنا ایک معمول کی بات ہے، تاہم پہلی مرتبہ ان کے ساتھ غیر ملکی کرنسی نوٹ منسلک پائے گئے ہیں۔

ادھر اتوار کے روز بی ایس ایف نے ضلع سانبہ کے رام گڑھ سیکٹر میں پاکستان کی جانب سے آئے 16 سرخ غبارے ضبط کیے تھے جو کھیتوں میں گرے تھے۔اسی دوران اتوار کی شام ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر کے دھریالہ جنگلاتی علاقے میں ایک زنگ آلود دستی بم بھی برآمد کیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام معاملات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande