باپ کی موت کے باوجود بیٹے نے انٹرمیڈیٹ امتحان تحریرکیا
باپ کی موت کے باوجود بیٹے نے انٹرمیڈیٹ امتحان تحریرکیا حیدرآباد، 23 فروری (ہ س)۔ آندھرا پردیش کے ضلع نیلورمیں ایک طالب علم نے اپنی زندگی کے مشکل ترین لمحات میں بے مثال ہمت کامظاہرہ کیا۔ باپ کی موت کے باوجود یہ لڑکا انٹرمیڈیٹ کا امتحان دینے امتحا
باپ کی موت کے باوجود بیٹے نے انٹرمیڈیٹ امتحان تحریرکیا


باپ کی موت کے باوجود بیٹے نے انٹرمیڈیٹ امتحان تحریرکیا

حیدرآباد، 23 فروری (ہ س)۔

آندھرا پردیش کے ضلع نیلورمیں ایک طالب علم نے اپنی زندگی کے مشکل ترین لمحات میں بے مثال ہمت کامظاہرہ کیا۔ باپ کی موت کے باوجود یہ لڑکا انٹرمیڈیٹ کا امتحان دینے امتحانی مرکز پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کے سنگم منڈل مستقرسے تعلق رکھنے والے کے سائی کے باپ کی گزشتہ رات اچانک دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔ رام سائی کا اہم سالانہ امتحان بھی اگلی صبح تھا۔غم سے نڈھال رام سائی کو اس کے رشتہ داروں اور لکچررس نے ہمت دلائی اور اسے امتحان دینے کے لئے راضی کیا۔ انہوں نے سمجھایا کہ اس کے باپ کا بھی یہی خواب ہوتا کہ وہ اپنی تعلیم مکمل کرے۔ اس حوصلہ افزائی کے بعد رام سائی آنکھوں میں آنسو لئے امتحانی مرکز پہنچا اور امتحان تحریر کیا۔ طالب علم کے ارکان خاندان کے مطابق باپ کی آخری رسومات بیٹے کے امتحان سے واپسی کے بعد ادا کی گئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande