پولیس اہلکار اور اس کے ساتھی پر نابالغ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا الزام، دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج
کانپور، 7 جنوری (ہ س)۔ سچنڈی تھانہ علاقے کے تحت اسکارپیو کار میں سوار ایک پولیس اہلکار نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر 14 سالہ نابالغ لڑکی کو اغوا کر کے اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔ دونوں نابالغ لڑکی کے ساتھ کار کے اندر دو گھنٹے تک درندگی کرتے رہے،
Up-Policeman-accused-gang-raping-minor


کانپور، 7 جنوری (ہ س)۔ سچنڈی تھانہ علاقے کے تحت اسکارپیو کار میں سوار ایک پولیس اہلکار نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر 14 سالہ نابالغ لڑکی کو اغوا کر کے اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔ دونوں نابالغ لڑکی کے ساتھ کار کے اندر دو گھنٹے تک درندگی کرتے رہے، پھر اسے جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے اس کے گھر کے سامنے پھینک کر فرار ہوگئے۔ متاثرہ کے بھائی کی شکایت پر پولیس نے دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

سچنڈی تھانہ علاقے کے ایک نوجوان نے ڈائل 112 کے ذریعے اطلاع دی کہ اس کی نابالغ بہن پیر کی رات تقریباً 10 بجے بیت الخلاء گئی تھی۔ کالے رنگ کی اسکارپیو میں سوار ایک پولیس اہلکار نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر لڑکی کو پہلے اغوا کیا، پھر گاڑی کے اندر گھسیٹ کر اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔ تقریباً دو گھنٹے کے بعد، انہوں نے اسے بدحواس حالت میں ان کے گھر کے سامنے پھینک کر فرار ہو گئے۔

خوفزدہ لڑکی نے اپنے بھائی کو واقعہ کی پوری حقیقت بتا ئی۔ اس کے بعد متاثرہ لڑکی کا بھائی شکایت کرنے پولیس چوکی پہنچا۔ الزام ہے کہ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بجائے اسے پولیس چوکی سے بھگا دیا۔ اگلے دن منگل کو اس نے سینئر پولیس افسران سے ملاقات کی اور انصاف کی التجا کی۔ معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے، منگل کی رات دیر گئے پولیس نے دو نامعلوم افراد کے خلاف اغوا اور اجتماعی عصمت دری کا مقدمہ درج کیا۔

مغربی پولیس کے ڈپٹی کمشنر دنیش ترپاٹھی نے منگل کی رات دیر گئے کہا کہ متاثرہ کی شکایت کی بنیاد پر دو نامعلوم افراد کے خلاف اغوا اور اجتماعی عصمت دری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزمان کو جلد شناخت کرکے گرفتار کرلیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande