جنوبی بنگال، جھارگرام اور میدینی پور میں سردی کی لہر، پارہ 8 ڈگری سے نیچے گر گیا
مغربی میدینی پور، 7 جنوری (ہ س)۔ مغربی بنگال کے جنوب مغربی اضلاع میں سردی کی لہر جاری ہے۔ شمال سے چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں اور گھنی دھند کے سببمشرقی، مغربی میدینی پور اور جھارگرام اضلاع کے باشندگان کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس سا
Temperature-Drops-Eight-Degrees


مغربی میدینی پور، 7 جنوری (ہ س)۔ مغربی بنگال کے جنوب مغربی اضلاع میں سردی کی لہر جاری ہے۔ شمال سے چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں اور گھنی دھند کے سببمشرقی، مغربی میدینی پور اور جھارگرام اضلاع کے باشندگان کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال درجہ حرارت گزشتہ سال کے مقابلے میں چھ ڈگری سیلسیسکم درج کیا گیا ہے۔منگل کی رات مغربی میدینیپور(مدناپور) میں کم سے کم درجہ حرارت 8.15 ڈگری سیلسیس تک گر گیا۔ غور طلب ہے کہ گزشتہ سال 6 جنوری کو یہاں کا کم سے کم درجہ حرارت 14.39 ڈگری سیلسیس تھا۔ یہ ایک سال کے اندر درجہ حرارت میں چھ ڈگری سے زیادہ کی کمی کو ظاہر کرتا ہے، جس سے معمول کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔ جھارگرام کے جنگلاتی اور پہاڑی علاقوں میں پارہ آٹھ ڈگری سیلسیس سے نیچے گر گیا۔

دارالحکومت کولکاتا میں بھی سردی کی لہر نے گزشتہ برسوں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ 6 جنوری 2026 کو کولکاتا میں کم از کم درجہ حرارت 10.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 3.7 ڈگری کم ہے۔ اس سے پہلے 2023 میں کم از کم درجہ حرارت 10.9 ڈگری سیلسیس اور 1989 میں 6.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔

دھند اور برفیلی ہواؤں نے صبح کے وقت حد نگاہ کو کم کر دیا۔ ابر آلود آسمان اور ٹھنڈی ہوائیں دوپہر تک جاری رہیں جس سے لوگ گھروں کے اندر ہی رہنے پر مجبور ہو گئے۔سب سے برا حال فٹ پاتھ پر رہنے والے اور بے سہارا لوگوں کا ہے،جن کے لئے انتظامیہ اور رضاکار تنظیموں سے مدد کی اپیل کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی ہندوستان میں ویسٹرن ڈسٹربنس کے داخل ہونے کی وجہ سے شدید سردی کا یہ دور آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔ اگرچہ درجہ حرارت ایک یا دو دن تک تھوڑا سا بڑھ سکتا ہے، لیکن فی الحال سردی میں کوئی خاص کمی ہونے کے امکانات نہیں ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande