ہماچل پردیش میں شدید سردی ، نو شہروں میں درجہ حرارت مائنس میں ، 13 جنوری تک برف باری نہیں
شملہ، 7 جنوری (ہ س)۔ ہماچل پردیش میں سردی نے اس وقت اپنی شدید ترین شکل دکھانا شروع کر دی ہے اور پوری ریاست شدید سردی کی زد میں ہے۔ پہاڑی سے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت مسلسل گر رہا ہے جس سے معمولات زندگی درہم برہم ہو رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے تا
Hp-Weather-Nine-Cities-Minus-Temperatur


شملہ، 7 جنوری (ہ س)۔ ہماچل پردیش میں سردی نے اس وقت اپنی شدید ترین شکل دکھانا شروع کر دی ہے اور پوری ریاست شدید سردی کی زد میں ہے۔ پہاڑی سے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت مسلسل گر رہا ہے جس سے معمولات زندگی درہم برہم ہو رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، ریاست بھر کے نو شہروں میں کم از کم درجہ حرارت صفر سے نیچے گر گیا ہے، جبکہ دیگر کئی مقامات پر درجہ حرارت صفر کے آس پاس ہے۔ دارالحکومت شملہ میں موسم کی اب تک کی سب سے سرد رات درج کی گئی، جہاں کم از کم درجہ حرارت 1.5 ڈگری سیلسیس رہا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شملہ میں درجہ حرارت میں 1 ڈگری سیلسیس کی کمی درج کی گئی، جو معمول سے 1.4 ڈگری نیچے رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔ 11 جنوری تک ریاست کے نچلے اور میدانی علاقوں میں صبح اور شام میں گھنی دھند کے لیے وارننگ جاری کی گئی ہے۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ 13 جنوری تک پوری ریاست میں موسم خشک رہے گا، اس دوران بارش یا برف باری کی توقع نہیں ہے، جس سے لوگوں کو اس وقت سردی سے راحت ملنے کا امکان نہیں ہے۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ شملہ اور منالی کے بڑے پہاڑی مقامات پر ابھی تک سیزن کی پہلی برف باری نہیں ہوئی ہے۔ دریں اثنا، ریاست کے بیشتر حصوں میں پچھلے تین مہینوں سے مناسب بارش نہیں ہوئی ہے، جس کی وجہ سے خشک سالی جیسے حالات پیدا ہو رہے ہیں جو ربیع کی فصلوں بشمول گیہوں، سیب اور دیگر پھلوں کو متاثر کر رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کی روزانہ کی رپورٹ کے مطابق لاہول اسپیتی کے قبائلی ضلع کا تابو ریاست کا سرد ترین مقام رہاجہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ کوکمسیری میں پارہ منفی 9.2 ڈگری، کلپا میں منفی 5.2 ڈگری، نارکنڈہ میں منفی 2.9 ڈگری، ریکانگ پیو میں منفی 2.0 ڈگری، کفری میں منفی 1.3 ڈگری، منالی میں منفی 1.4 ڈگری ، سولن میں منفی 1.1ڈگری اور سیوباغ میں منفی 0.5ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

دوسرے بڑے شہروں کی بات کریں تو سندر نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.7 ڈگری، بھونتر میں 0.5 ڈگری، دھرم شالہ میں 4.8 ڈگری، اونا میں 5.8 ڈگری، ناہن میں 5.0 ڈگری، پالم پور میں 2.0 ڈگری، کانگڑا میں 2.5 ڈگری، منڈی میں 2.1ڈگری ،بلاس پور میں 2.5ڈگری اور ہمیر پور میں 2.8 ڈگری سیلسیسدرج کیا گیا ۔ جبڑہٹی میں پارہ 3.6 ڈگری، برٹھیں میں 0.9 ڈگری، پاونٹا صاحب میں 9.0 ڈگری، سراہن میں 4.1 ڈگری، دہرہ گوپی پور میں 7.0 ڈگری، نیری میں 4.2 ڈگری اور باجورہ میں 1.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ریاست بھر میں اوسط کم از کم درجہ حرارت میں 1.1 ڈگری سیلسیس کی کمی واقع ہوئی ہے اور یہ اوسط سے 1.2 ڈگری کم ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande