
نئی دہلی، 07 جنوری (ہ س): ہندوستان کے چیف الیکشن کمشنر اور انٹرنیشنل آئیڈیا کے چیئرمین، گیانیش کمار نے بدھ کو دہلی کے نرواچن سدن میں ہندوستان میں جرمنی کے سفیر ڈاکٹر فلپ ایکرمین سے ملاقات کی۔
اس ملاقات کو دونوں ممالک کے درمیان جمہوریت، انتخابی عمل اور ادارہ جاتی تعاون کو مضبوط بنانے کے حوالے سے اہم سمجھا جارہا ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل سے شیئر کی گئی تصاویر میں دونوں لیڈروں کو مصافحہ کرتے اور اس مسئلے پر بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی