
چنڈی گڑھ، 6 جنوری (ہ س)۔ پنجاب پولیس نے بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ساتھ مل کر ہندوستان-پاکستان سرحد پر تلاشی مہم کے دوران 19.980 کلو گرام ہیروئن ضبط کی اور چار اسمگلروں کو گرفتار کیا۔ اس سال منشیات فروشوں کے خلاف یہ سب سے بڑی کاروائی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں ہیروئن کی قیمت تقریباً100کروڑ روپے ہے۔
پنجاب پولیس کے ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے آج صبح ایکس پوسٹ کے ساتھ تفصیلات شیئر کرتے ہوئے اس پیش رفت کی معلومات دی۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں پاکستان میں اسمگلروں کے روابط کا انکشاف ہوا ہے۔
یادو نے کہا کہ ملزمین کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور سرحد پار سے اسمگلروں کی شناخت، ان کے سپلائی کے راستوں کا پتہ لگانے اور پورے نیٹ ورک کو ختم کرنے کی تحقیقات جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد