گجرات میں سورت ڈسٹرکٹ کورٹ کوآر ڈی ایکس سے اڑانے کی دھمکی
سورت، 6 جنوری (ہ س)۔ گجرات میں سورت ضلع عدالت کو آر ڈی ایکس سے اڑانے کی دھمکی موصول ہونے سے سنسنی پھیل گئی۔ دیر رات 2 بجے کے قریب، عدالت کے اپنے ای میل ایڈریس پر انگریزی میں ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی۔ اس میں عدالت کی عمارت کوآر دی ایکس، ب
Surat-District-Court-with-RDX


سورت، 6 جنوری (ہ س)۔ گجرات میں سورت ضلع عدالت کو آر ڈی ایکس سے اڑانے کی دھمکی موصول ہونے سے سنسنی پھیل گئی۔ دیر رات 2 بجے کے قریب، عدالت کے اپنے ای میل ایڈریس پر انگریزی میں ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی۔ اس میں عدالت کی عمارت کوآر دی ایکس، بم اور دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی سخت وارننگ دی گئی ۔

سرکاری وکیل ٹر نین سکھڈ والا نے کہا کہ دھمکی کا پیغام اس وقت معلوم ہوا جب عدالتی عملے نے آج صبح ان کی ای میل آئی ڈی چیک کی۔ عدالتی عملے نے چیف ڈسٹرکٹ جج کو مطلع کیا، جنہوں نے فوری طور پر محکمہ پولیس کو مطلع کیا اور سخت حفاظتی چیکنگ کا حکم دیا۔

اطلاع ملنے پر مقامی پولیس کرائم برانچ اور اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی ) کی ٹیمیں ضلع عدالت کے احاطے میں پہنچیں۔ احاطے میں عوام کا داخلہ ممنوع کر دیا گیا۔ سورت ڈسٹرکٹ کورٹ اور فاسٹ ٹریک کورٹ کی عمارتوں میں بم اسکواڈ اور ڈاگ اسکواڈ کی مدد سے مکمل تلاشی مہم چلائی گئی۔

سرکاری وکیل سکھڈ والا نے کہا کہ بم اسکواڈ اور ڈاگ اسکواڈ کی ٹیمیں اس وقت تفتیش کر رہی ہیں۔ تحقیقاتی ایجنسیاں ای میل بھیجنے والے کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande