نتن گڈکری نے سابق مرکزی وزیر سریش کلماڈی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا
نئی دہلی، 6 جنوری (ہ س)۔ مرکزی سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری اور دیگر رہنماؤں نے منگل کو سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر سریش کلماڈی کے انتقال پر غم کا اظہار کیا۔ سریش کلماڈی نے طویل علالت کے بعد آج صبح مہاراشٹر کے پونے ض
نتن گڈکری نے سابق مرکزی وزیر سریش کلماڈی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔


نئی دہلی، 6 جنوری (ہ س)۔

مرکزی سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری اور دیگر رہنماؤں نے منگل کو سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر سریش کلماڈی کے انتقال پر غم کا اظہار کیا۔ سریش کلماڈی نے طویل علالت کے بعد آج صبح مہاراشٹر کے پونے ضلع میں آخری سانس لی۔ ان کی عمر 81 برس تھی۔

نتن گڈکری نے ایکس پر کہا، سابق مرکزی وزیر سریش کلماڈی کے انتقال سے گہرا دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے مختلف صلاحیتوں میں لگن کے ساتھ قوم کی خدمت کی۔ غم کی اس گھڑی میں ان کے خاندان، دوستوں اور خیر خواہوں کے ساتھ میری گہری تعزیت ہے۔ اوم شانتی!

دراوڑ منیتر کزگم کے ڈپٹی جنرل سکریٹری کنیموزی کروناندھی نے کہا کہ سابق مرکزی وزیر سریش کلماڈی کو مشکل وقت میں بھی ان کی ہمت اور جوش کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تلنگانہ کے ٹرانسپورٹ اور بی سی کی بہبود کے وزیر پونم پربھاکر نے کہا کہ سریش کلماڈی کو عوامی زندگی میں ان کے تعاون کے لیے یاد رکھا جائے گا۔ ان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں سے گہری تعزیت۔

رکن قانون ساز کونسل نظام آباد اور تلنگانہ کانگریس کے صدر مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ سریش کلماڈی نے پوری لگن کے ساتھ عوامی خدمت کی اور ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔

آسام کانگریس کے سکریٹری پرتھوی راج ساٹھے نے کہا کہ سریش کلماڈی ان کے سیاسی گرو اور رہنما تھے اور ان (سریش کے) انتقال پر غم کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande