
نئی دہلی، 06 جنوری (ہس): نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (این آئی ایف ٹی) نے تعلیمی سیشن 2026-27 کے لئے اپنے مختلف انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسز میں داخلے کے لئے آن لائن درخواست فارم بھرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی ہے۔
منگل کو وزارت ٹیکسٹائل کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق، پہلے کی آخری تاریخ پر نظر ثانی کرتے ہوئے، NIFT نے اب 13 جنوری 2026 تک بغیر کسی لیٹ فیس کے آن لائن درخواستیں قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مزید برآں، جو امیدوار اس تاریخ تک فارم نہیں بھر سکتے ہیں وہ 14-16 جنوری 2026 تک لیٹ فیس کے ساتھ درخواست دے سکتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ 2026-27 بیچ کے لیے او بی سی اور ای ڈبلیو ایس زمرے کے امیدواروں کی فیس 3000 روپے سے کم کر کے 2000 روپے اور ایس سی، ایس ٹی اور پی ڈبلیو ڈی کے امیدواروں کے لیے 1500 روپے سے کم کر کے 500 روپے کر دی گئی ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی