
آشیش شیلار کا اجیت پوار کو سخت انتباہ
ممبئی،
6 جنوری(ہ س)۔ مہاراشٹر
کی سیاست میں بیان بازی تیز ہو گئی ہے، جہاں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما
اور وزیر آشیش شیلار نے بی جے پی اور اجیت پوار کی قیادت والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی
کے اتحاد کو غیر فطری قرار دیتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کو سیاسی حدود میں
رہنے کا انتباہ دیا ہے۔
ساورکر
کے الفاظ کا حوالہ دیتے ہوئے آشیش شیلار نے کہا کہ بی جے پی کا مؤقف بالکل واضح
ہے—جو ساتھ آئے گا، اس کے ساتھ چلیں گے، جو نہیں آئے گا، اس کے بغیر آگے بڑھیں گے
اور جو مخالفت کرے گا، اس کا سامنا اپوزیشن میں کیا جائے گا۔ ان کے مطابق یہ پیغام
موجودہ سیاسی حالات میں خاص طور پر اجیت پوار کے لیے ہے۔
یہ
ردعمل اجیت پوار کے اس حالیہ بیان کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ
ان پر 70 ہزار کروڑ روپے کے بدعنوانی الزامات کے باوجود بی جے پی ان کی پارٹی کے
ساتھ حکومت میں شامل ہے۔ شیلار نے کہا کہ اس طرح کے بیانات سیاسی بے چینی پیدا
کرتے ہیں اور ان سے گریز کیا جانا چاہیے۔
آشیش شیلار
نے کہا کہ بی جے پی ساورکر کے نظریات کی پیروی کرتی ہے اور چونکہ اجیت پوار کی
پارٹی بھی اقتدار میں شریک ہے، اس لیے انہیں بھی ساورکر کی جدوجہد اور خدمات کا
احترام کرنا چاہیے۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے