قومی و ریاستی رہنماؤں کو مٹانے کی سازش : سنجے راؤت
قومی و ریاستی رہنماؤں کو مٹانے کی سازش : سنجے راؤت ۔ دیشمکھ کی یاد مٹانے کے بیان پر بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا ممبئی، 6 جنوری (ہ س)۔ مہاراشٹر کی سیاست میں تلخی اس وقت مزید بڑھ گئی جب شیو سینا (ادھو گروپ) کے رہنما سنجے
POLITICS MAHA RAUT ON SOLAPUR MURDER


قومی و ریاستی رہنماؤں کو مٹانے کی سازش : سنجے راؤت

۔ دیشمکھ

کی یاد مٹانے کے بیان پر بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا

ممبئی،

6 جنوری (ہ س)۔ مہاراشٹر کی سیاست میں تلخی اس وقت مزید بڑھ

گئی جب شیو سینا (ادھو گروپ) کے رہنما سنجے راؤت نے بی جے پی پر شدید حملہ کرتے

ہوئے کہا کہ ولاس راؤ دیشمکھ کی یادوں کو مٹانے کا بیان دراصل ایک وسیع تر سیاسی

ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔

سنجے

راؤت نے کہا کہ بی جے پی صرف ولاس راؤ دیشمکھ ہی نہیں بلکہ چھترپتی شیواجی

مہاراج، پنڈت جواہر لعل نہرو، مہاتما گاندھی، بالاصاحب ٹھاکرے اور شرد پوار جیسے

قد آور رہنماؤں کی یادوں اور خدمات کو بھی مٹانا چاہتی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا

کہ بی جے پی دوسروں کے قائم کردہ کاموں پر اپنی سیاست کھڑی کرتی ہے اور اپنی کامیابیوں

کے بجائے دوسروں کی وراثت پر انحصار کرتی ہے۔

راؤت

نے اقتدار میں بیٹھے افراد کے رویّوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب طاقت کا

استعمال حد سے بڑھ جاتا ہے تو اس کے نتائج سنگین ہوتے ہیں۔ انہوں نے وینزویلا کی

مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں آمریت کے خلاف کارروائی ہوئی اور صدر کو بھی جیل جانا

پڑا، جن پر ووٹ چوری اور اپوزیشن کو دبانے جیسے الزامات تھے۔

انہوں

نے خبردار کیا کہ تاریخ یہ ثابت کرتی ہے کہ کوئی بھی اقتدار ہمیشہ کے لیے نہیں

ہوتا۔ سنجے راؤت نے کہا کہ ہر دورِ حکومت کا ایک اختتام ہوتا ہے، اور اقتدار کے

نشے میں مبتلا لوگ بھی اسی انجام سے نہیں بچ سکیں گے۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande