ہماچل پردیش میں کئی جگہ درجہ حرارت مائنس میں ، شملہ منالی سے زیادہ سرد، 10 جنوری تک دھند کا الرٹ
شملہ، 06 جنوری (ہ س)۔ ہماچل پردیش اس وقت شدید سردی اور گھنی دھند کی زد میں ہے۔ جنوری کے ابتدائی دنوں میں ہی سردی نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ پہاڑی اور قبائلی علاقوں میں درجہ حرارت منفی تک پہنچ گیا ہے جبکہ میدانی اور زیریں علاقوں میں صبح
HP-Weather-Temperature-forecast


شملہ، 06 جنوری (ہ س)۔ ہماچل پردیش اس وقت شدید سردی اور گھنی دھند کی زد میں ہے۔ جنوری کے ابتدائی دنوں میں ہی سردی نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ پہاڑی اور قبائلی علاقوں میں درجہ حرارت منفی تک پہنچ گیا ہے جبکہ میدانی اور زیریں علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں گھنی دھند سے معمولات زندگی درہم برہم ہو رہے ہیں۔ پہاڑوں پر برفباری نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ اس سیزن میں سردیوں میں بھی قدرے کم سرد رہنے والے شملہ میں بھی اب سردی کے تیور سخت ہو گئے ہیں۔

شملہ کا کم از کم درجہ حرارت پچھلے کچھ دنوں سے مسلسل معمول سے نیچے درج کیا جا رہا ہے۔ پیر کی رات شملہ میں موسم کی سرد ترین رات رہی ، جہاں کم از کم درجہ حرارت منالی سے بھی کم تھا۔ نتیجتاً شملہ کی راتیں اب منالی کی راتوں سے زیادہ ٹھنڈی ہو چکی ہیں۔

ریاست کے قبائلی اور اونچائی والے علاقے سردی سے سب سے زیادہ متاثر محسوس کر رہے ہیں۔ لاہول اسپیتی، کنور، کلو، چمبہ اور شملہ اضلاع کے بالائی علاقوں میں پانی کے ذرائع منجمد ہو گئے ہیں، جس سے مقامی باشندوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سردی سے فوری طور پر کوئی راحت نہیں ملی ہے ۔

محکمہ نے اگلے چھ دنوں یعنی 12 جنوری تک ریاست میں موسم صاف رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ تاہم، 10 جنوری تک زیریں اور میدانی علاقوں میں صبح اور دیر شام گھنی دھند کے لیے ایلو الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ پیر کو بلاس پور میں دھند کی وجہ سے حد نگاہ صرف 100 میٹر رہ گئی، جب کہ سندر نگر اور پاونٹا صاحب میں حد نگاہ0 20 -200میٹر اور منڈی میں 600 میٹر درج کی گئی۔

ریاست کے بیشتر علاقوں میں آج موسم صاف رہا۔ لاہول اسپیتی ضلع میں کل رات ہلکی برفباری بھی ہوئی۔ درجہ حرارت کی بات کریں تو لاہول اسپیتی میں اس موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی۔ تابو میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.8 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔ اسی ضلع کے کوکمسری میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7.1 ڈگری، کنور کے کلپا میں منفی 3.4 ڈگری، شملہ ضلع کے نارکنڈہ میں منفی 2 ڈگری اور ریکانگ پیو میں منفی 0.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

شملہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.5 ڈگری سیلسیس تھا جب کہ منالی میں یہ 3 ڈگری سیلسیس رہا۔ سولن میں کم سے کم درجہ حرارت 0.2 ڈگری سیلسیس، سندر نگر میں 1.3 ڈگری سیلسیس، بھونتر میں 2.5 ڈگری سیلسیس، دھرم شالہ میں 2.2 ڈگری سیلسیس، اونا میں 5.4 ڈگری سیلسیس، ناہن میں 5 ڈگری سیلسیس،پالم پور میں 2 ڈگری سیلسیس، کانگڑا میں 4.2 ڈگری ، منڈی میں 3.1 ڈگری سیلسیس، بلاسپور میں 6 ڈگری سیلسیس، ہمیر پور میں 4.1 ڈگری سیلسیس، جبڑہٹی میں 4.8 ڈگری سیلسیس، کفری میں 0.1 ڈگری سیلسیس، سیو باغ میں 1 ڈگری سیلسیس، برٹھیںمیں 4.9 ڈگری سیلسیس، کسولی میں 3.7ڈگری، سراہن میں 4 ڈگری سیلسیس اور نیری میں 5.4 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے اوسط کم از کم درجہ حرارت میں 0.4 ڈگری کی کمی آئی ہے اور یہ معمول سے 0.1 ڈگری کم پر برقرار ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande