ہائیڈروجن کاریں صاف نقل و حرکت کا مستقبل ہیں: گڈکری
نئی دہلی، 6 جنوری (ہ س)۔ مرکزی سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے منگل کو نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر پرہلاد جوشی کو ہائیڈروجن کاروں کو اپنانے پر مبارکبادپیش کی ۔ انہوں نے کہایہ کار ماحول دوست نقل و حرکت کا مستقبل ہیں۔ گڈکر
Gadkari-Prahlad-Joshi-hydrogen-car


نئی دہلی، 6 جنوری (ہ س)۔ مرکزی سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے منگل کو نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر پرہلاد جوشی کو ہائیڈروجن کاروں کو اپنانے پر مبارکبادپیش کی ۔ انہوں نے کہایہ کار ماحول دوست نقل و حرکت کا مستقبل ہیں۔

گڈکری نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے اس شاندار گاڑی میں جوشی کے ساتھ ایک مختصر ڈرائیو کا لطف اٹھایا، جوماحول دوست نقل و حرکت کے مستقبل کی نمائندگی کرتا ہے۔ گڈکری نے کہا کہ ’’ہائیڈروجن ہندوستان کی توانائی کی منتقلی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ میں شہریوں سےماحولیات کے لئے سازگار ایسے اختراعات کو اپنانے کی گذارش کرتا ہوں جب ہم نیٹ-زیرو مستقبل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔‘‘

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande