اگر مزید مظاہرین ہلاک ہوئے تو امریکہ ایران پر حملہ کردے گا: ٹرمپ کا انتباہ
واشنگٹن،05جنوری(ہ س)۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز ایران کو خبردار کیا تھا کہ اگر احتجاج کے دوران مزید مظاہرین ہلاک ہوئے تو امریکہ اس پر بہت زوردار حملہ کرے گا۔ یہ مظاہرے اب دوسرے ہفتے میں داخل ہو چکے ہیں۔ٹرمپ نے صدارتی طیارہ ایئر فورس ون پر سوار
امریکہ میں نئے سال کی خوشی میں تقریب ، صدر ٹرمپ کے ساتھ نیتن یاہو کی شرکت


واشنگٹن،05جنوری(ہ س)۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز ایران کو خبردار کیا تھا کہ اگر احتجاج کے دوران مزید مظاہرین ہلاک ہوئے تو امریکہ اس پر بہت زوردار حملہ کرے گا۔ یہ مظاہرے اب دوسرے ہفتے میں داخل ہو چکے ہیں۔ٹرمپ نے صدارتی طیارہ ایئر فورس ون پر سوار نامہ نگاروں کو بتایا، ہم اس معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اگر وہ ماضی کی طرح لوگوں کو مارنا شروع کر دیں تو میرا خیال ہے کہ امریکہ انہیں زوردار ضرب لگائے گا۔مہنگائی کے بحران اور ایرانی ریال کے شدید ترین انحطاط کی وجہ سے 28 دسمبر کو تہران میں دکانداروں کی ہڑتال سے مظاہروں کا آغاز ہوا۔

سرکاری اطلاعات پر مبنی تعداد کے مطابق کم از کم 12 افراد بشمول سکیورٹی فورسز کے ارکان ہلاک ہو چکے ہیں۔ایران میں 2022-2023 میں ایرانی کرد خاتون مہسا امینی کی زیرِ حراست ہلاکت کے بعد ایک زبردست احتجاجی تحریک شروع ہوئی تھی۔ انہیں خواتین کے لیے ایران کے سخت ضابطہ لباس کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے موجودہ مظاہرے حجم اور شدت کے لحاظ سے اہم ترین اور سب سے بڑے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande