
نوبل انعام یافتہ مچاڈو نے کہا- وینیزویلا کی قیادت سنبھالنے کے لیے گونزالیز بھی بہتر متبادل
کراکس، 07 جنوری (ہ س)۔ وینیزویلا کے سیاسی مستقبل کے بارے میں اٹھ رہے سوالوں کے درمیان اپوزیشن اتحاد کی اہم لیڈر ماریا کورینا مچاڈو نے کہا کہ امریکہ نے صدر نکولس مادورو کو گرفتار اور اقتدار سے باہر کر کے 2024 کے عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا ہے۔ انہوں نے اس کے لیے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی قیادت سنبھالنے کے لیے سبکدوش سفارت کار ایڈمنڈو گونزالیز بھی بہتر متبادل ہو سکتے ہیں۔
سی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق، کسی نامعلوم جگہ پر رہ رہیں مچاڈو نے کہا کہ 2024 کے صدارتی انتخابات میں حکومت نے انہیں مادورو کے خلاف الیکشن لڑنے سے روک دیا۔ تب ان کی جگہ گونزالیز نے لی۔ مادورو حکومت پر ووٹوں کی گنتی میں دھاندلی کا الزام لگنے کے بعد امریکہ اور دیگر حکومتوں نے گونزالیز کو فاتح کے طور پر تسلیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ملک کے لوگوں کی خدمت کرنے کے لیے تیار ہے۔ اگر صدارتی انتخاب ہوتا ہے تو وہ بھی میدان میں ہوں گی۔ قابل ذکر ہے کہ اس مادورو کی قریبی ڈیلسی روڈریگز وینیزویلا کی قائم مقام صدر ہیں۔ مچاڈو نے کہا کہ روڈریگز پر ملک بھروسہ نہیں کرتا۔
یہاں یہ صاف کرنا ضروری ہے کہ ٹرمپ کو اس بات پر بھروسہ نہیں کہ مچاڈو ملک کی قیادت سنبھال پائیں گی۔ ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ وہ اچھی خاتون ہیں مگر ملک کی قیادت کر پائیں گی، اس میں انہیں شک ہے۔ اس کے باوجود مچاڈو نے ٹرمپ کے تبصرے کے جواب میں کہا کہ وہ ڈرگز کے الزامات میں مادورو کو پکڑنے اور گرفتار کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے کے لیے ان کی مشکور ہیں۔ مچاڈو نے کہا کہ کچھ ہفتے پہلے لوگ کہتے تھے کہ مادورو کو معزول کرنا ناممکن ہے۔ مگر ٹرمپ نے وہ کر دکھایا۔ یہ بہت بڑی بات ہے۔ یہ وینیزویلا میں جمہوریت کو بحال کرنے کی سمت میں بڑا قدم ہے۔
قابل ذکر ہے، مچاڈو وینیزویلا کی اہم اپوزیشن لیڈر اور جمہوریت حامی کارکن ہیں۔ حال ہی میں انہیں عالمی سطح پر بڑی پہچان ملی ہے۔ مچاڈو کو 2025 کا نوبل امن انعام دیا جا چکا ہے۔ انہیں یہ اعزاز وینیزویلا میں آمریت کے خلاف جدوجہد اور جمہوریت کی بحالی کے لیے ان کی انتھک کوششوں کے لیے دیا گیا ہے۔ امریکی کارروائی کے بعد صدر نکولس مادورو کو ہٹائے جانے کے بعد مچاڈو نے جلد ہی وینیزویلا لوٹنے کا اعلان کیا ہے۔ وہ فی الحال سیکورٹی وجوہات سے نامعلوم مقام پر ہیں۔ نوبل کے علاوہ انہیں 2024 میں ’’واکلاو ہیول ہیومن رائٹس پرائز‘‘ اور ’’سخاروف پرائز‘‘ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ جلد ہی ان کی کتاب ’’دی فریڈم مینی فیسٹو‘‘ چھپنے والی ہے۔ مچاڈو ’’وینتے وینیزویلا‘‘ پارٹی کی بانی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن