
کراکس،07جنوری(ہ س)۔
روس نے وینزویلا کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے ملک کی قائم مقام صدر کے فرائض سنبھالنے والی دیلسی روڈریگز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ماسکو کا کہنا ہے کہ یہ اقدام وینزویلا کی قیادت کے ریاستی وحدت کو یقینی بنانے کے پختہ ارادے کی عکاسی کرتا ہے۔روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں وینزویلا کی خودمختاری اور اس کے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششوں کا خیرمقدم کیا اور اس بات پر زور دیا کہ وینزویلا کے عوام کو بغیر کسی بیرونی مداخلت کے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا مکمل حق حاصل ہونا چاہیے۔
ماسکو نے کشیدگی میں کمی اور موجودہ مسائل کے حل کے لیے تعمیری مکالمے پر زور دیتے ہوئےاقوام متحدہ کے منشور اور قانون کی بالادستی کے احترام پر زور دیا۔ روس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ لاطینی امریکہ اور بحیرہ کیریبین کا خطہ امن کا گہوارہ رہنا چاہیے اور وینزویلا کے عوام اور حکومت کے ساتھ اپنی مستقل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے دوست ملک وینزویلا کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی تیاری ظاہر کی۔وینزویلا کے حق میں روسی مو ¿قف دونوں ممالک کے درمیان طویل المدت اسٹریٹجک تعلقات کے تناظر میں سامنے آیا ہے جن میں سیاسی ،عسکری اور معاشی تعاون شامل ہے۔ ان تعلقات کی بنیاد سابق صدر ہوگو شاویز کے اقتدار میں آنے کے بعد پڑی اور بعد ازاں نیکولاس مادورو کے دور میں مزید مضبوط ہوئی۔گذشتہ برسوں کے دوران روس نے مغربی دباو ¿ اور پابندیوں کے مقابلے میں وینزویلا کی حکومت کی حمایت کی اور بارہا اس امر کو مسترد کیا جسے وہ بیرونی مداخلت اور طاقت کے ذریعے حکومتوں کی تبدیلی کی کوششیں قرار دیتا ہے۔متعدد مواقع پر روسی وزارت خارجہ اس بات پر زور دیتی رہی ہے کہ اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق وینزویلا کی خودمختاری اور اس کے عوام کے حق خودارادیت کا احترام ناگزیر ہے اور ملک کا استحکام لاطینی امریکہ اور بحیرہ کیریبین کے خطے کی سکیورٹی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔
ماسکو مسلسل اس امر پر بھی زور دیتا رہا ہے کہ اندرونی سیاسی مکالمہ ہی بحرانوں کے حل کا واحد راستہ ہے اور خطے کو بین الاقوامی تنازعات سے دور رکھتے ہوئے امن کا علاقہ برقرار رکھا جانا چاہیے، یہی مو ¿قف روس دیگر علاقائی اور عالمی معاملات میں بھی دہراتا رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan